بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل سے کارکنوں کے نام پیغام

ہفتہ 28 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئر مین عمران خان نے اڈیالہ جیل سے کارکنوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’قوم اپنی آزادی کے لیے کھڑی ہوگئی ہے، ہم کسی قیمت پر آئین کو روند کر گینگ آف تھری کو ایکسٹنشن نہیں لینے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی لیاقت باغ کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کا پھر تصادم، پتھراؤ اور شیلنگ کا سلسلہ جاری

ہفتہ کے روز ایڈووکیٹ فیصل چوہدری کے ذریعے کارکنوں کے نام جاری کیے گئے پیغام میں عمران خان کا کہنا ہے کہ اپنی آزادی کے لیے قوم کو قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔ میں 15 ماہ سے آئین و قانون کی بالادستی کی جدوجہد کے لیے جیل میں ہوں۔

عمران خان نے زور دے کر کہا کہ ہم کسی صورت گینگ آف تھری کی ایکسٹنشن نہیں ہونے دیں گے، یہ آئین کو روند کر گینگ آف تھری کو ایکسٹنشن دینا چاہتے ہیں، یہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہو گا۔

مزید پڑھیں:کیا مولانا فضل الرحمان اب بھی عمران خان کو اسرائیلی ایجنٹ سمجھتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، یہ بوٹوں کے ذریعے اقتدار میں آئے ہیں، عوام کی حقیقی نمائندگی پاکستان تحریک انصاف کر رہی ہے۔ ہم آئین و قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، ہماری یہ جدوجہد حقیقی آزادی تک جاری رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ، عوام کو جدید سہولتیں فراہم کریں گے، شزا فاطمہ

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں