جس شخص پر  ریپ کیسز ہوں اسے اتنا بڑا عہدہ دیدیا، فیصل واوڈا کے علی امین گنڈاپور پر سنگین الزامات

اتوار 29 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وفاقی وزیر اور موجودہ سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس شخص پر ریپ کے کیسز ہوں اسے اتنا بڑا عہدہ دیدیا تو باقی کیا رہ جاتا ہے۔

فیصل واوڈا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں انہیں صحافیوں سے گفتگو کرتے سنا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں سابق وفاقی وزیر کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے جو اپنی اولاد کو قبول نہیں کر سکتے تو باپ کو کیسے قبول کریں گے۔ گنڈاپور پہلے کہتے تھے کسی کا باپ بند نہیں کر سکتا تو بند کر کے دکھایا، پھر کہتے تھے کسی کا باپ جیل میں نہیں ڈالے گا وہ بھی کر کے دکھایا، پھر کہا کسی کا باپ ٹرائل نہیں کرے گا، وہ بھی آئندہ آنے والے دنوں میں پتہ چل جائے گا۔

ان کا کہنا تھا آپ ذاتیات پر نہ آئیں، کوئی اینکر ہے، ہماری بہن بیٹیاں اور بچیاں ہیں، عزت سے روزگار کمانے کے لیے باہر نکلی ہیں، آپ اس طرح کی غلاظت سے ڈریں۔

 

فیصل واوڈا کا کہنا تھا جب آپ ایسے شخص کو کہ جس پر ریب کے الزامات ہوں اسے ایسی پوزیشن پر بٹھائیں گے تو کیا باقی رہے گا، میں مریم نواز کی سیاست کا کبھی حامی نہیں رہا لیکن اگر کوئی ان کی طرف، یا میرے دشمن کی ماں بہن بیٹی کی طرف آگے بڑھے گا تو پھر ہم دیکھتے ہیں کہ وہ کیسے آگے بڑھتا ہے، بات غیرت کی ہے اور حکومت کو بھی ایکشن لینا چاہیے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا حکومت نے اپنی وزارت داخلہ کیا چھولے بیچنے کے لیے رکھی ہوئی ہے، یہ جہاز اور ہیلی کاپٹر کس لیے ہیں، میں تو بہت میرٹ پر کام کرتا ہوں، میں تو اسے پتنگ کی طرح نیچے لے آؤں گا، میں بڑا کلیئر ہوں اب، میں پاکستان کو اب پاکستان کرکٹ ٹیم نہیں بننے دوں گا چاہے میں اکیلا ہی کیوں نہ کھڑا ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں ہار تسلیم کرے، بلاول بھٹو کو اپنے بیانیے اور کام پر توجہ دینی چاہیے، مریم نواز

جاپان اور یونیسیف کا پاکستان میں بچوں کے تحفظ اور فلاح کے لیے طویل شراکت داری جاری رکھنے کا عزم

افغان طالبان کا نیا ہتھکنڈا: کم عمر بچوں کو عسکری مقاصد کے لیے بھرتی کرنے اور انتہا پسندانہ تربیت دینے کا انکشاف

عام تعطیلات: اگست میں 7 چھٹیاں ملیں گی، کچھ کو 12 بھی

‘میں خوبصورتی کے بنائے گئے سانچے میں فٹ نہیں بیٹھتی’، کبریٰ خان

ویڈیو

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

جنوب مغربی جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی