کراچی کا وہ اسکول جہاں بچے تعلیم کے ساتھ ساتھ پیسہ بھی کماتے ہیں

پیر 30 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے کورنگی میں قائم منفرد اسکول جہاں طالبہ اسکول بیگ میں پینسل کتابیں نہیں بلکہ لیپ ٹاپ اور موبائل فون لے کر آتے ہیں۔ اسکول میں طلبہ کو مصنوعی ذہانت کی تعلیم کے ساتھ ساتھ مستقبل کے چیلنجز کے بارےمیں بھی سکھایا جا رہا ہے۔ یہاں بچےکاپی پینسل کے بجائے کروم بک اور موبائل فون کا استعمال کرتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں:کراچی کے علاقے دھوراجی کا گولاگنڈا کیوں مشہور ہے؟

گرافک ڈیزائنگ میں مہارت رکھنے والے بچوں کا کہنا ہے  کہ مختلف اسکلز کے ذریعے ان میں خود اعتمادی پیدا ہوئی ہے، بچے کہتے ہیں کہ ہم آن لائن کام کرتے ہیں، ہماری خواہش ہے کہ ہماری طرح ہر بچہ اپنے پیروں پر کھڑا ہو کر معاشرے کا کارآمد فرد بن سکے۔

بچوں کے ساتھ یہاں کے اساتذہ بھی اس قابل ہوچکے ہیں کہ وہ طلبہ کو پڑھانے کے علاوہ اپنا بھی آن لائن کرنا شروع کر چکے ہیں۔ اساتذہ کا کہنا ہےکہ ریحان پبلک اسکول میں بچوں کو بیسک لیول کے ذریعے ڈیجیٹل ایپس کو چلانا  اور پیسے کمانا سکھایا جاتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں:کراچی کے انوکھے کنوئیں جہاں سے پانی نکالا نہیں ڈالا جاتا ہے لیکن کیوں؟

ریحان اسکول کورنگی کیمپس کے پرنسپل الطاف حسین کا کہنا ہے کہ کراچی کے پسماندہ علاقے میں اس جدید طرز کے اسکول کا مقصد بچوں کو جدید تعلم سے آراستہ کرنا ہے اور انہیں خود کفیل بنا کر معاشرے کے لیے کار آمد افراد بھی بنانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خطے میں جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتکاری ناگزیر، ترجمان دفتر خارجہ کی بریفنگ

ترک خاتون اول کی ‘زیرو ویسٹ تحریک’ عالمی سطح پر مقبول، اقوام متحدہ میں خصوصی دن منایا گیا

بھارتی اسٹاک ایکسچینج کو دھچکا: سرمایہ کاروں کے 10 لاکھ کروڑ روپے ایک گھنٹے میں ڈوب گئے

بغیر نوٹیفیکیشن پڑھے بیکری بند کروانا اے سی صاحبہ کو مہنگا پڑگیا

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں بارشیں، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی

ویڈیو

خطے میں جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتکاری ناگزیر، ترجمان دفتر خارجہ کی بریفنگ

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟