آن لائن اسمارٹ فون منگوانے والے افراد نے ڈیلیوری بوائے کو قتل کر ڈالا

منگل 1 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں آن لائن اسمارٹ فون منگوانے والے افراد نے ڈیلیوری بوائے کو ادائیگی کرنے کے بجائے قتل کر ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈیلیوری بوائے کو قتل کرنے کا واقعہ بھارتی شہر لکھنئو میں پیش آیا ہے، جہاں 30 سالہ بھرت پرجاپتی کو 23 ستمبر کے روز قتل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں اسمارٹ فون کے بغیر 134 دن گزارنے والے شخص کے ساتھ کیا ہوا؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیلیوری بوائے ہمانشو نامی شخص کے گھر اسمارٹ فون دینے گیا جہاں شہری نے کیش آن ڈیلیوری کا آرڈر کررکھا تھا۔

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ جونہی ڈیلیوری بوائے ہمانشو نامی شخص کے گھر پہنچا اور تو اس نے اسمارٹ فون وصول کرنے کے بعد ڈیلیوری بوائے کو گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور لاش نہر میں پھینک دی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ڈیلیوری بوائے بھرت جب 2 روز تک گھر نہ پہنچا تو اس کے اہل خانہ نے پولیس کے پاس رپورٹ درج کروائی جس کے بعد تفتیش کا آغاز کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈیلیوری بوائے بھرت کے موبائل نمبر کی ٹریسنگ کے ذریعے ملزم ہمانشو کے گھر کا پتا لگایا گیا اور اس طرح 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ہر سیکنڈ میں ایک اسمارٹ فون تیار کرنے والی’ڈارک فیکٹری‘ کی اہم بات کیا ہے؟

پولیس نے بتایا ہے کہ اسمارٹ فون آرڈر کرنے والے ملزم ہمانشو اور اس کے ساتھی نے ڈیلیوری بوائے کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا، جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

پمز آتشزدگی واقعے پر سوشل میڈیا مہم، پی ٹی آئی دور میں آگ لگنے کے واقعات کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں

پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت، 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب

بلاول بھٹو بھی پمز اسپتال سانحہ پر بول پڑے، متاثرہ خاندانوں کو انصاف کی فراہمی کا مطالبہ

بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں؟ کپتان نے بتا دیا

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار