رواں سال کا آخری سورج گرہن پاکستان میں دیکھا جاسکے گا؟

بدھ 2 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رواں برس کا دوسرا اور آخری سورج گرہن پاکستان میں دیکھا جاسکے گا یا نہیں اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 2024 کا آخری سورج گرہن 2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب ہوگا لیکن پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب سورج کو گرہن لگے گا۔ شمالی امریکا و انٹارکٹیکا میں سورج گرہن کے مناظر دیکھے جاسکیں گے، لیکن پاکستان سے نظر نہیں آئے گا۔

مزید پڑھیں: سورج گرہن عروج پر، پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا

یہ ایک خاص قسم کا سورج گرہن ہے جسے رنگ آف فائر بھی کہا جاتا ہے، مقامی وقت کے مطابق رات 8:45 پر شروع ہوگا۔ سورج گرہن شمالی اور جنوبی امریکا کے علاقوں کے ساتھ ساتھ جنوبی چلی اور ارجنٹائن کے کچھ حصوں اور انٹارکٹیکا میں بھی دیکھا جاسکے گا۔

یہ رنگ آف فائر سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند براہ راست سورج کی ڈسکوں کے اوپر سے گزرتا ہے لیکن زمین سے دور ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں کناروں کے گرد ایک روشن حلقہ نظر آتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایک جزوی سورج گرہن تقریباً 85 منٹ تک نظر آئے گا، جزوی چاند گرہن جنوبی امریکا، انٹارکٹیکا، شمالی امریکا اور بحر اوقیانوس اور بحر الکاہل بشمول ہوائی کے مختلف حصوں میں دیکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: چاند پر مدفون واحد شخص کون ہے؟

ناسا کے مطابق اس دوران آنکھوں کی خصوصی حفاظت کرنی چاہیے کیونکہ سورج گرہن کے دوران سورج کو براہ راست دیکھنا کبھی بھی محفوظ عمل نہیں سمجھا جاتا کیونکہ اس کی وجہ سے آپ اپنی آنکھوں کو مستقل طور پر نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

ناسا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ باقاعدہ دھوپ کا چشمہ چاند گرہن کے چشموں میں شمار نہیں ہوتا۔ سورج کو براہ راست دیکھنے کے لیے باقاعدہ دھوپ کے چشمے محفوظ نہیں ہیں۔ چشموں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہونا ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مشکلات اور لوگوں کی تنقید نے ہی کامیابی کی راہ دکھائی، عفت عمر کی چونکا دینے والی گفتگو

بھارت میں کشتی الٹنے سے متعدد ہلاکتیں، درجنوں مسافر لاپتا، ویڈیو نے حفاظتی غفلت بے نقاب کر دی

آخری اوور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست کیسے دی؟ حنین شاہ نے اپنی حکمت عملی بتا دی

لاہور: فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، خاتون اور 2 بچے قتل، ملزم نے خودکشی کر لی

جرمن چانسلر کی ایران جنگ پر تنقید کے بعد امریکا کا جرمنی سے 5 ہزار فوجیوں کے انخلا کا اعلان

ویڈیو

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

پی ایس ایل: اسٹیڈیمز آباد ہونے پر رونقیں دوبالا، شائقین پرجوش

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری