ضمانت ملنے کے بعد علی امین گنڈاپور کا پیغام، ’ڈی چوک ہر حال میں پہنچیں گے‘

جمعہ 4 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو پشاور ہائیکورٹ نے 2مقدمات میں 25اکتوبر تک راہداری ضمانت دے دی۔ تاہم، عدالت نے حکم دیا ہے کہ مقرر کردہ تاریخ پر متعلقہ عدالتوں میں پیشی ممکن بنائی جائے۔ ضمانت ملنے کے بعد علی امین گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ڈی چوک ہماری منزل ہے، جب تک عمران خان کا حکم ہے، آگے جاتے جائیں گے۔

پشاور ہائیکورٹ میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم نے درخواست پر سماعت کی۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور عدالت میں پیش ہوئے۔

مزید پڑھیں: کوئی احتجاج ملتوی کرنے کے لیے رابطہ نہ کرے، ہم ہر صورت ڈی چوک جائیں گے، علی امین گنڈاپور کا اعلان

پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت منظور کرلی، عدالت نے 2مقدمات میں 25 اکتوبر تک راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے درخواست گزار کو 25 اکتوبر تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے آج ہی راہداری ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی، اور آج کی سماعت کرنے کی استدعا کی تھی۔

درخواست کے متن میں کہا گیا تھا کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلام آباد میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ درخواست گزار صوبے کے وزیر اعلیٰ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کو خبردار کرتا ہوں، اگر دوبارہ روکا تو بھرپور جواب دیں گے، علی امین گنڈاپور

انہوں نے موقف اختیار کیا کہ وہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں، لیکن انہیں گرفتاری کا خدشہ ہے۔ راہداری ضمانت دی جائے تاکہ عدالتوں میں پیش ہو سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یومِ استحصالِ کشمیر: جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت بحال کی جائے، سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی

یومِ استحصالِ کشمیر: وزیراعلیٰ بلوچستان کا کشمیری عوام سے غیرمتزلزل یکجہتی کا اظہار

نجی ازبک ایئر لائن سینٹرم ایئر کا تاشقند، کراچی براہِ راست پروازوں کا اعلان

5 اگست 2019 کے بھارتی اقدام کے خلاف وزارتِ امور کشمیر اور وزارتِ خارجہ کی احتجاجی ریلی، کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار

اسحاق ڈار عمان پہنچ گئے، فلسطین کی صورتحال پر اہم وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے

ویڈیو

واشنگٹن کے چڑیا گھر میں باؤلی نے اپنی 5ویں سالگرہ کیسے منائی؟

تخلیق کا سفر ذہن سے شروع ہوتا ہے مصنوعی ذہانت سے نہیں، 9 برس کی عمر میں ناول نگار بننے والی ایمن رحمان

اسلام آباد: بدھ مت کے تاریخی آثار، شاہ اللہ دتہ غاروں کو عالمی توجہ کا مرکز بنانے کی تیاری

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے