پرندے پالنا صرف شوق نہیں، کاروبار کا بہترین ذریعہ بھی

پیر 7 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نایاب نسل کے پرندوں کا میلہ گولستان روڈ پر سجایا گیا جس میں ملک بھر سے پرندوں کے شوقین افراد اپنے اپنے پرندے کے ہمراہ اس شو میں شریک ہوئے.

اس برڈ شو میں 22 اقسام کے نادر و نایاب نسل پرندے لائے گئے تھے ان پرندوں میں لوو برڈ ، آسٹریلیوی طوطے اور ایکوا سمیت نادر نسل کے پرندے شامل تھے۔

وی نیوز سے بات کرتے ہوئے برڈ سوسائٹی کے عہدیدار نے بتایا کہ برڈ شو منعقد کرانے کا مقصد امن و محبت کے پیغام کو فروغ دینا ہے، اس کے علاوہ اس نوعیت کے برڈ شو کے ذریعے پرندوں کی خریدوفروخت بھی کی جاتی ہے۔

ملک میں پرندوں کی خریدوفروخت کا سلسلہ ہر سال بڑھتا جارہا ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے اب یہ ایک باقاعدہ کاروبار کی شکل اختیار کر گیا ہے، جہاں اس مرتبہ متعارف کرائے گئے پرندوں کی قیمت 3 ہزار سے لیکر 10 لاکھ روپے تک رہی ہے۔

مقابلے میں شریک پرندوں کے مالکان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں یہ سرگرمی تیزی سے پروان چڑھ رہی ہے جس کی حوصلہ افزائی کے لیے ایسے میلوں کا انعقاد خوش آئند ہے۔ تفصیل اس ویڈیو رپورٹ میں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!