سعدیہ امام کو شوبز انڈسٹری میں کام کرنے سے کس نے اور کیوں روکا؟

جمعرات 10 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی سینیئر اداکارہ و ٹی وی میزبان سعدیہ امام نے اعتراف کیا ہے کہ شادی کے بعد شوہر نے انہیں ڈرامہ انڈسٹری میں کام کرنے سے روک دیا تھا۔

حال ہی میں سعدیہ امام نے نجی ٹی وی چینل کے ایک مارننگ شو میں شرکت کی جس کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، ویڈیو میں اداکارہ و میزبان شادی سے پہلے اور بعد میں خواتین کو درپیش مسائل پر بات کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کامیاب کیرئیر کی حامل خواتین ازدواجی زندگی کیسے اچھی بناسکتی ہیں، سعدیہ امام کے مشورے

اداکارہ نے کہا کہ لڑکیاں شادی کے بعد کام چھوڑ دیتی ہیں، ماں باپ اتنا پیسہ لگا کر پڑھاتے ہیں لیکن شوہر کام نہیں کرنے دیتے، انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ان کے شوہر نے انہیں بطوراداکارہ پسند کیا تھا لیکن شادی کے بعد انہوں نے کام کرنے سے روک دیا کیونکہ شوہر کی انا کا مسئلہ تھا۔

اداکارہ نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ماضی میں مائیں اپنی بیٹیوں کی اچھی تربیت کرتی تھیں لیکن اب ایسا نہیں ہوتا۔ انہوں نے بتایا کہ معروف اداکارہ ہونے کے باوجود والدہ انہیں رشتے داروں کی شادیوں میں جانے کا دباؤ ڈالتی تھیں اور وہ نہ چاہتے ہوئے بھی رشتے داروں کی تقریبات میں شرکت کرتی تھیں لیکن ایسی تربیت آج کل کی نسل میں نظر نہیں آتی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ والدین نے رشتے داروں کی تقریبات میں لازمی جانے کی عادت ڈالی جو کہ آج بھی ان میں موجود ہے اور اب تک وہ اپنے رشتے داروں کی تقریبات میں شرکت کرتی ہیں، جس سے ان کے تعلقات مضبوط ہونے سمیت ان کی تربیت کا پتا چلتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ سعدیہ امام اور مدیحہ امام کا کیا رشتہ ہے؟

واضح رہے کہ سعدیہ امام نے 2012 میں پاکستانی نژاد جرمنی کے صنعت کار عدنان حیدر سے شادی کی تھی اور ان سے ایک بیٹی بھی ہے۔ شادی کے بعد سعدیہ امام طویل عرصے تک شوبز سے دور تھیں تاہم چند سال سے وہ ٹی وی پروگرامز میں دکھائی دیتی ہیں۔

سال 2020 میں سعدیہ امام نے ایک انٹرویو کے دوران شوبز چھوڑنے کی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ شوہر نے انہیں روکا اور نہ ہی انہوں نے شوبز کو چھوڑا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں