’بولو پینسل، احتجاج کینسل‘، پی ٹی آئی احتجاج کے لیے اسلام آباد پہنچنے والی خاتون کی ویڈیو وائرل

منگل 15 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال دے رکھی تھی جس کے لیے تحریک انصاف کے کچھ کارکنان اسلام آباد پہنچنا شروع ہو گئے تھے۔

پی ٹی آئی احتجاج کے لیے اسلام آباد پہنچنے والی ایک خاتون کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ تو اسلام آباد آ گئی ہیں، اب راولپنڈی اور اسلام آباد والے بھی پہنچیں کیونکہ ڈی چوک پر عمران خان نے بلایا ہے۔

ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کے اس ویڈیو کلپ پر دلچسپ تبصرے شروع ہوگئے۔ ایک صارف نے خاتون سے کہا کہ آپ کے ساتھ پرینک ہوگیا ہے احتجاج تو وڑ گیا ہے۔

سید ابراہیم حسن نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے لیے اسلام آباد آنے والی خاتون کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ واپسی کی ٹکٹ کروا لیں۔

تانیث فاطمہ نے پی ٹی آئی کا احتجاج موخر ہونے پر اسلام آباد پہنچنے والی خاتون کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بولو پینسل، احتجاج کینسل‘۔

ایک ایکس صارف نے خاتون کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اب آپ اسلام آباد کا مشہور سیور پلاؤ کھا کر ہی واپس آئیے گا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ تحریک انصاف نے شرط رکھی تھی کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے تو 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج ملتوی کردیں گے۔

اب پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کا احتجاج مؤخر کر دیا ہے، اس کا فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے تناظر میں وسیع تر ملکی مفاد میں کیا گیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے  ڈی چوک پر احتجاج کی کال واپس لینے کی تصدیق کی اور باضابطہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے حکومت کی جانب سے باضابطہ رابطہ کیا اور بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کروانے کی یقین دہانی کروائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم