کیا ناپید ہونے والا تسمانیئن ٹائیگر دوبارہ زندہ کیا جاسکے گا؟

جمعہ 18 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ انہیں تسمانیئن ٹائیگر کو معدومیت سے واپس لانے میں اہم کامیابی ملی ہے۔

تسمانیئن ٹائیگر ایک بھیڑیا نما جانور ہے جو کبھی تسمانیہ کے جنگلوں میں آزاد گھومتا تھا اور بیسویں صدی میں معدوم ہوگیا تھا، تاہم امریکا اور آسٹریلیا کے محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ  اس ٹائیگر کو کلوننگ کے ذریعے معدومیت سے واپس زندگی کی طرف لایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جی ٹی روڈ کنارے: برگد کا مردہ درخت دوبارہ زندہ ہو گیا

آخری تسمانیئن ٹائیگر کی موت 1936 میں ہوبارٹ کے چڑیا گھر میں ہوئی تھی، تسمانیہ کی بڑھتی ہوئی مویشیوں کی صنعت کو بچانے کے لیے اس ٹائیگر کا بڑے پیمانے پر شکار کیا گیا، اب اس ٹائیگر کو معدومیت سے واپس لانے کے لیے سائنسدانوں نے کوششیں شروع کردی ہیں۔

دیلاس میں قائم کمپنی کولوسل بائیو سائنسز کے مطابق تسمانیئن ٹائیگر کو دوبارہ زندگی دینے کے لیے کوششیں جاری ہیں، اس سے قبل کلوسل بائیو سائنس نے اونی میمتھس (اونی ہاتھی)  اور یہاں تک کہ ڈوڈو(بھدا سا پرندہ جو جزائر ماریشس ’بحرہند‘ میں پایا جاتا تھا، جسے انسان نے شکار کرکے صفحہ ہستی سے مٹادیا تھا) کو بھی واپس لانے کے لیے جین ایڈیٹنگ اور تولیدی حیاتیات میں جدید ترین پیشرفت کو استعمال کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سائنسدانوں نے پتھر کے دور کا ’میگا اسٹرکچر‘ دریافت کر لیا

کولسل بائیو سائنس کے چیف آفیسر بیتھ شاپیرو کے مطابق ’ہمارے نئے حوالہ جینوم کے لیے استعمال ہونے والے تسمانیئن ٹائیگر کے نمونے ان بہترین محفوظ قدیم نمونوں میں سے ہیں جن کے ساتھ میری ٹیم نے کام کیا ہے، ایسا نمونہ ہونا نایاب ہے جو آپ کو قدیم ڈی این اے سے اس کی نسل کو دوبارہ پیدا کرتا ہو’

طویل عرصے سے معدوم انواع کے جینیاتی کوڈ کی تشکیل نو کی زیادہ تر کوششیں اس حقیقت کی وجہ سے ناکام ہوجاتی ہیں کہ ڈی این اے نازک ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ ٹوٹ جاتا ہے لیکن میلبورن کے ایک عجائب گھر میں الکوحل میں محفوظ ایک 108 سال پرانے نمونے سے ٹیم کو تھیلاسین (تسمانیئن ٹائیگر) کے ڈی این اے کی ترتیب درست حالت میں مل سکتی ہے، جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ اس کا ڈی اینے 99.9 فیصد اصل ہے۔

یہاں تک کہ سائنسدان ان نمونوں سے ڈی این اے سے بھی زیادہ نازک آر این اے مالیکیولز نکالنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سائنسدانوں نے آکلینڈ اسپتال میں’ انجیوڈیما ‘ کا کامیاب علاج ڈھونڈ لیا

میلبورن یونیورسٹی کے پروفیسر اینڈریو پاسک نے کہا کہ اس بات پر بھی تحقیق جاری ہے کہ نئے پیدا ہونے والے تسمانیئن ٹائیگر کیا کھا سکتا ہے، اس کی زبان کا ذائقہ کیا ہوسکتا ہے، یہ کیا سونگھ سکتا ہے، اس کی بصارت کیسی ہے اور یہاں تک کہ اس کا دماغ کیسے کام کرتا ہے۔

پروفیسر اینڈریو پاسک کے مطابق ماہرین کی معدوم جانور کے جینز کو قریب ترین زندہ رشتہ دار میں موافقت کرتے ہیں، تسمانیئن ٹائیگر کے جین کا اصل ہونا اسے دوبارہ زندہ کرنے کی طرف ایک قدم ہے۔

سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ انسانوں میں استعمال ہونے والی تکنیکوں کی طرح انہوں نے لیبارٹری میں اگائے جانے والے ڈنارٹ خلیوں میں 300 سے زیادہ تھائیلسین سے ماخوذ جینیاتی ’ترامیم‘ کی ہیں اور اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ کس طرح چھوٹے مرسوپیئل میں بیضے پیدا کرنا ہے اور اس کے رحم سے باہر اس کے ایمبریو کو بڑھانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی