تیسرا ٹیسٹ: راولپنڈی کی پچ پہلے کچھ روز اچھی ہوگی، کپتان بین اسٹوکس

بدھ 23 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ تیسرے ٹیسٹ میچ میں پہلے بیٹنگ کریں گے تاکہ پچ کو سمجھ سکیں، کیونکہ راولپنڈی کی پچ پہلے چند روز اچھی ہوگی۔ اس بار 2فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بین اسٹوکس نے کہا کہ بولنگ شروع کردی ہے، ملتان ٹیسٹ میچ میں بولنگ کروانے کے بعد اچھا محسوس کررہا ہوں، ٹریننگ میں بھی 2اسپیلز کروائے ہیں۔ امید کرتا ہوں کہ ملتان ٹیسٹ کی نسبت راولپنڈی ٹیسٹ میں بہتر بولنگ کروا پاؤں گا۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ بھی پاکستان کے نقش قدم پر، تیسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں 3 اسپنرز شامل کرلیے

انگلینڈ کے کپتان کا کہنا تھا کہ پہلے بیٹنگ کرنے سے ہمیں سمجھنے میں آسانی ہوگی کہ پاکستانی اسپنرز کس طرح بولنگ کریں گے۔ ریحان احمد کی واپسی سے انگلینڈ کی بیٹنگ اور بولنگ مضبوط ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیک لیچ اور شعیب بشیر نے پہلے 2ٹیسٹ میچوں میں بہترین اسپن بولنگ کی، جس کے باعث ہمارے بولنگ کو سہارا ملا۔ کوشش کریں گے تیسرے میچ میں بھی اپنی اچھی بولنگ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، آخری ٹیسٹ کے پہلے دن انٹری فری، باقی ایام میں ٹکٹ کتنے کا ملے گا؟

واضح رہے 3میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں پہلا میچ انگلینڈ نے جیتا، اور دوسرے میچ میں کم بیک کرتے ہوئے پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دی۔ تاہم سیریز میں دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ اپنے نام کرچکی ہیں اور تیسرا میچ فیصلہ کن ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم