آئی سی سی نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کی پہلی پوزیشن

بدھ 23 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ، ٹی 20 اور ون ڈے انٹرنیشنل کی رینکنگ جاری کردی ہے۔ ٹیسٹ فارمیٹ کے ٹاپ بیٹرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میں بابر اعظم پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے تازہ ترین رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ فارمیٹ میں انگلش بیٹر جو روٹ نے پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی، وہ 917 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر موجود ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے، ہیری بروک ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے، یشسوی جیسوال چوتھی پوزیشن پر قابض ہیں۔

 ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم 4 درجہ تنزلی کے بعد 19ویں، محمد رضوان 2 درجہ تنزلی کے بعد 21ویں جبکہ سعود شکیل 7 درجہ تنزلی کے ساتھ 27ویں نمبر پر چلے گئے۔ آغا سلمان کیرئیر کی ٹاپ رینکنگ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے وہ 8 درجہ ترقی پاکر 14ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ون ڈے رینکنگ

ون ڈے رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم 824 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں، بھارت کے روہت شرما 765 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، بھارت کے ہی شبمن گل 763 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور بھارت ہی کے ویرات کوہلی 746 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

ون ڈے رینکنگ میں فخرالزمان 682 پوائنٹس کے ساتھ نمبر 9 اور امام الحق 672 پوائنٹس کے ساتھ 11ویں نمبر پر ہیں، مذکورہ پاکستانی بیٹرز کے علاوہ کوئی اور قومی بیٹسمین ٹاپ 20 میں شامل نہیں ہے۔

ٹی 20 رینکنگ

ٹی 20 انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کے بیٹر ٹریوس ہیڈ 818 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، انگلینڈ کے فل سالٹ 800 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، پاکستان کے بابر اعظم 755 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، محمد رضوان 746 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

محمد رضوان اور بابر اعظم کے علاوہ پاکستان کا کوئی بیٹر ٹاپ 20 میں شامل نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی