میرا مطلب شان مسعود کو نیچا دکھانا ہرگز نہیں تھا، رمیز راجا کی وضاحت

پیر 28 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود سے نامناسب سوالات پر وضاحت دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شان مسعود سے نا مناسب سوالات پر رمیز راجا کو پی سی بی کا نوٹس

یوٹیوب پر اپنے وی لاگ میں رمیز راجا نے کہا کہ کھلاڑیوں سے سوال کرنا ان کا حق ہے، سوال پوچھ کر شان مسعود کو نیچا دکھانا ان کا مقصد نہیں تھا۔ ’کسی نے میرا مکمل انٹرویو نہیں دیکھا تو میں اس بارے بات نہیں کروں گا، شان  مسعود  میرے بیٹے کی عمر کے ہیں، ان سے بیٹنگ  سے متعلق بات ہوتی رہتی تھی۔‘

 

رمیز راجا نے کہا کہ شان مسعود کی کپتانی میں پاکستان 6  ٹیسٹ میچ ہارا تو میں نے نہیں کہا تھا کہ شان مسعودکو ہٹا دیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا کی باتوں پر دھیان نہیں دیتے،جو لوگ کرکٹ نہیں کھیلے وہ سوشل میڈیا پر کرکٹ پر بات کرتے ہیں، ایسا لگتا ہے پاکستان کرکٹ زندہ ہی سوشل میڈیا پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رمیز راجا نے خراب وکٹوں کی ذمہ داری بابر اعظم پر ڈال دی

یاد رہے کہ سابق لیجنڈ بلے باز اور کمینٹیٹر رمیز راجا نے بنگلہ دیش سے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز ہارنے اور پھر انگلینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد شان مسعود سے ایک پوسٹ میچ انٹرویو میں سوالات کیے اور ان سے پوچھا کہ آپ نے مسلسل 6 میچ ہارنے کا ریکارڈ کیسے بنایا؟

یہ بھی پڑھیں: رمیز راجا نے کس ہیر کی یاد میں اپنے نام سے ’ن‘ نکال دیا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بھی رمیز راجا کے سوالات اور ریمارکس پر عدم اطمینان اور ناراضی کا اظہار کیا، دوسری طرف رمیز راجا کی نا مناسب گفتگو کا نوٹس لیتے ہوئے پی سی بی نے انہیں آئندہ کمینٹری پینل میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں اندرونی اختلافات پر تصادم، فائرنگ اور پتھراؤ، متعدد رہنما اور کارکنان زخمی

سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

آزاد کشمیر انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، ایسے نتائج کسی صورت قبول نہیں ہوں گے، راجا پرویز اشرف

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور