آسٹریلوی وکٹ کیپر بلے باز میتھیو ویڈ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

منگل 29 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وکٹ کیپر بلے باز میتھیو ویڈ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے، وہ پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز میں آسٹریلیا کے کوچ کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ویڈ نے کہا کہ میں جانتا تھا کہ ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں میرا وقت ختم ہونے والا ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ اور کوچنگ کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے گزشتہ 6 ماہ سے جارج (بیلی) اور اینڈریو (میکڈونلڈ) کے ساتھ بات چیت جاری تھی۔ میں پچھلے کچھ برس سے کوچنگ کے بارے میں سوچ رہا تھا اور میں اس نئے کردار کے لیے بہت پرجوش اور شکر گزار ہوں۔

مزید پڑھیں:کپتان بننا اعزاز کے ساتھ چیلنج، آسٹریلیا کو ہرائیں گے : محمد رضوان

ویڈ اس سے قبل مارچ 2024 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے۔ ویڈ جون 2024 میں منعقدہ ٹی20 ورلڈ کپ میں آسٹریلوی ٹیم کا حصہ تھے اور اس کے بعد ستمبر 2024 میں دورہ انگلینڈ کے دوران ویڈ کو آسٹریلوی ٹیم میں جگہ نہیں ملی تھی۔

ویڈ بی بی ایل اور دیگر فرنچائز ٹی20 ٹورنامنٹ کھیلنا جاری رکھیں گے۔ وہ بی بی ایل میں ہوبارٹ ہریکینز کا حصہ ہیں۔ وہ پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز میں آندرے بورووک کی زیر قیادت کوچنگ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ غیر سرکاری طور پر وہ ون ڈے سیریز کے دوران آسٹریلیا کی کوچنگ ٹیم سے بھی منسلک رہیں گے۔ اینڈریو میکڈونلڈ کی قیادت میں کوچنگ ٹیم بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کرے گی۔

مزید پڑھیں:پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز، آسٹریلیا کا اسکواڈ کا اعلان

ویڈ نے 2011 سے 2024 کے درمیان آسٹریلیا کے لیے کل 36 ٹیسٹ، 97 ون ڈے اور 92 ٹی20 میچ کھیلے ہیں۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں آسٹریلیا کی ٹی20 ورلڈ کپ جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ سیمی فائنل میں انہوں نے پاکستان کے خلاف 17 گیندوں پر 41 رنز بنائے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں