پنجاب کے 11 شہروں کے درجہ حرارت میں 2 ڈگری اضافہ ہوا ہے، مریم اورنگزیب

بدھ 30 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب کے 11 شہروں میں درجہ حرارت 2 درجے بڑھا ہے جبکہ 34 فیصد شہروں کے درجہ حرارت میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسموگ کا وقت شروع ہوچکا ہے، اکتوبر سے جنوری تک اسموگ کا ٹائم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پنجاب کی پہلی پالیسی پر کام کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس بھارت کے رحم و کرم پر، نیا اسموگ الرٹ جاری

انہوں نے کہا کہ اسموگ کو قابو کرنے کے لیے مارچ سے آغاز ہوگیا تھا، 275 دن ہم خراب ہوا میں سانس لے رہے ہیں، پنجاب کی آبادی 13 کروڑ کی ہے، ضلع لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس تیزی سے بڑھا ہے، اب یہ ملتان تک بڑھتا جارہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سی اینڈ ڈبلیو اور ٹرانسپورٹ 39 فیصد، زراعت 15 سے 20 فیصد اور فیکٹریاں 5 فیصد اسموگ کی وجہ بنتی ہیں، پنجاب میں محکمہ ماحولیات کے پاس ٹوٹی ہوئی گاڑیاں تھی، حکومت میں آکر سب سے پہلے محکمہ ماحولیات کی گاڑیوں اور موٹرسائیکل اور دیگر چیزوں کو بدلا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں اسموگ کا راج، اسکولوں میں نئے اوقات کار کا اطلاق

انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ تھرمل زون کا طریقہ کار اختیار کیا جارہا ہے جس کے لیے ہائی ٹیک ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے، پنجاب کے 11 شہروں کے درجہ حرارت میں 2 ڈگری اضافہ ہوا جبکہ 34 فیصد شہروں کے درجہ حرارت میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ لاہور شہر میں ٹرانسپورٹ فٹنس سسٹم موجود نہیں تھا، پنجاب کے اندر وہیکل فٹنس کا سسٹم شروع ہوچکا ہے، اب پنجاب میں سیف سٹی کے تھرمل کیمرا کے ذریعے دھواں دینے والی گاڑیوں کو جرمانہ کیا جارہا ہے، 3 مرتبہ چالان کے بعد جو اپنی گاڑی ٹھیک نہیں کروائے گا اس کو بند کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں اسموگ کا بھارت 30 فیصد، ہم خود 70 فیصد ذمہ دار ہیں، مریم اورنگزیب

انہوں نے ایوان کو بتایا کہ ایک لاکھ گاڑیوں کا چالان کیا جاچکا ہے، ای ماس ٹرانزٹ کے بغیر ماحول کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا، ای وہیکل پر ٹو اور تھری وہیکلز کو تبدیل کیا جارہا ہے، بائے بیک پالیسی کے تحت پورے پنجاب میں 650 بسوں کو متعارف کروایا جارہا ہے، رکشہ کو بھی ای بائیکس میں تبدیل کیا جارہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ بھٹوں کو زک زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جارہا ہے، 45 ہزار بھٹوں کو چیک کیا گیا، پنجاب میں 650 بھٹوں کو گرادیا گیا ہے، بھٹہ مالکان کی بڑی بڑی سفارشیں آرہی تھی لیکن ہم نے ان کے خلاف آپریشن کیے اور بھٹوں کے اوپر کیو آر کوڈ لگادیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسموگ بڑھنے کا سبب کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 7.5 ارب روپے سے صوبے میں سپر سیڈرز کا آغاز کیا، اب تک ایک ہزار سپر سیڈر دیے جاچکے ہیں، اس کی 60 فیصد قیمت پنجاب حکومت ادا کررہی ہے، محکمہ زراعت نے اس پر دن رات کام کیا ہے اور کسانوں کو ساتھ بٹھا کر بات کی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کسانوں سے درخواست ہے کہ وہ مونجی کی باقیات  نہ جلائیں، سپر سیڈر موجود ہیں ان کو استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور شہر میں کنسٹرکشن کی جو بھی گاڑی داخل ہورہی ہے وہ ایس او پیز مکمل کرکے داخل ہورہی ہے، ہم نے بلا تفریق پرائیویٹ اور گورنمنٹ کی گاڑیوں کے چالان کیے ہیں، کنسٹرکشن پر اگلے 3 ماہ میں سختی کرنے جارہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب اسمبلی بھرتیوں کا کیس: پرویز الٰہی کی اپیل 3 اگست کو سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

4 ارب ڈالر کا خفیہ مالیاتی نیٹ ورک، ایران سے متعلق حیران کن دعوے سامنے آگئے

بہار میں ‘کاکروچ کیفے’ کھل گیا، مینیو میں کیا کچھ ہوتا ہے؟

لاہور میں امریکی خاتون اور 3 بچوں کی ہلاکت کا معمہ حل، پولیس نے حقائق سامنے رکھ دیے

کینیا میں 15 ہاتھی پراسرار طور پر ہلاک، زہریلی کیڑے مار ادویات سے آلودہ ٹماٹر کھانے کا شبہ

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘