پی سی بی ویمن ونگ کی سربراہ تانیہ ملک اور پی ایس ایل کے ڈائریکٹر صہیب شیخ مستعفی

بدھ 30 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ویمن ونگ کی سربراہ تانیہ ملک نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، جبکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ڈائریکٹر صہیب شیخ نے بھی بورڈ سے راہیں جدا کرلی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ویمن ونگ کی سربراہ تانیہ ملک نے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں ویمن ٹیم کی ناقص کارکردگی پر عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کرکٹ بورڈ میں ڈاکٹر آنے کے بعد سرجری ہوگی، معین خان

میڈیا رپورٹس کے مطابق تانیہ ملک نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق بھی کردی ہے۔

تانیہ ملک نے 2021 میں پاکستان کرکٹ بورڈ میں ویمن ونگ کے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ڈائریکٹر صہیب شیخ بھی عہدے سے الگ ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں عہدہ سنبھالنے سے معذرت کیوں کی؟

صہیب شیخ 2016 سے 2019 تک پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک رہے، جبکہ 13 ماہ قبل انہوں نے دوبارہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں ڈائریکٹر پی ایس ایل کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم