حکومت کا وقت بہت محدود، ہمیں اسلام آباد ہائیکورٹ سے انصاف کی پوری امید ہے، اسد قیصر

بدھ 30 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ جس طرح کام کررہی ہے ہمیں انصاف کی پوری امید ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پر سیاسی بنیادوں پر کیسز بنائے گئے ہیں، امید ہے کہ سپریم کورٹ سے بھی انصاف ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں ’بشریٰ بی بی کے بعد عمران خان کی رہائی بھی جلد ہونے والی ہے‘

انہوں نے کہاکہ عمران خان کی رہائی کے لیے جدوجہد بہت لازمی ہے، کل سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں طے کریں گے کہ جدوجہد کا کون سا طریقہ اختیار کرنا ہے۔

اسد قیصر نے کہاکہ موجودہ حکومت کا وقت بہت محدود ہے کیونکہ ان کے پاس کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہا، عوام میں اور عالمی سطح پر ان کی ساکھ ختم ہوچکی ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ ہم اگلے ہفتے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بھی بڑی بیٹھک کرنے جارہے ہیں، جس میں ملکی معاملات پر بات ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے لیے ممکن نہیں رہا کہ جو حربے یہ کررہے تھے مزید جاری رکھ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کی رہائی کے لیے لکھا گیا خط امریکی صدر کو موصول، فیصلہ کب ہوگا؟ امریکی محکمہ خارجہ نے بتادیا

اسد قیصر نے کہاکہ سپریم کورٹ بار کے نئے صدر سے امید ہے کہ وہ آزاد عدلیہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد کے 27 تھانوں کو 30 نئی گاڑیاں فراہم، ناکارہ گاڑیوں کے ساتھ جدید پولیسنگ کا تصور ناممکن ہے، محسن نقوی

اسرائیلیوں کے مسیحیوں پر حملے اور ہراسانی کے واقعات 3 گنا بڑھ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 100 ملین ڈالرز کے عوض ایلون مسک سے صلح کرلی

سیلاب متاثرہ علاقوں میں عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے، وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو ہدایت

افغانستان: بدخشان میں ایک اور اہم طالبان عہدیدار بم دھماکے میں ہلاک

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی