آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق قرارداد سندھ اسمبلی میں منظور

پیر 4 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق سندھ اسمبلی میں پیش کردہ قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی، قرارداد کے حق میں 123 اراکین صوبائی اسمبلی نے ووٹ دیا۔

صوبائی اسمبلی کے ایوان میں قرارداد وزیر پارلیمانی امور ضیاء لنجار نے پیش کی، جن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 202 اے کے سب کلاز 6 کے تحت قرارداد لانا ضروری تھا، یہ آئینی تقاضا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت پی ٹی آئی اور اس کے قائدین کیخلاف کارروائی کریں، سندھ اسمبلی

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ اسمبلی نے آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق قرارداد منظور کرلی ہے، ایوان میں ارکان اسمبلی نے کھڑے ہو کر رائے شماری میں حصہ لیا۔

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم اراکین نے کھڑے ہوکر قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، قرارداد کے حق میں 123 اراکین نے ووٹ دیا، جماعت اسلامی کے فاروق احمد  اور 4 آزاد ارکان نے قرارداد کی مخالفت کی۔

مزید پڑھیں:فیس ادا کرنے کے پیسے بھی نہیں ہوتے تھے، پہلی مسیحی رکن سندھ اسمبلی روما مشتاق

سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاق سے رجوع کرکے جلد از جلد سندھ میں آئینی بینچز کے قیام کا تقاضا کیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے فوائد جلد سے جلد عوام کو ملنے چاہییں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں