سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ اور 2 مختلف کارروائیوں میں 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔
یہ بھی پڑھیں موسیٰ خیل: راڑشم میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، 2گرفتار
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 6 خوارج کو ہلاک کردیا، جبکہ 3 زخمی بھی ہوئے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دوسری کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں ایک دہشتگرد احمد شاہ عرف انتظار ہلاک ہوا۔
یہ بھی پڑھیں جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگرد ہلاک کردیے
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔