فیکٹ چیک: کیا اسلام آباد میں سویڈش سفارتخانے کا ویزا سیکشن بحال ہورہا ہے؟

جمعرات 7 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں سویڈن کے سفارت خانے کی جانب سے ویزا سیکشن بند کیے لگ بھگ 2 برس بیت گئے ہیں، تاہم ان دنوں اطلاعات گردش میں ہیں کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بند ہونیوالا ویزا سیکشن اب دوبارہ فعال کیا جارہا ہے۔

اسلام آباد کے ڈپلومیٹک زون میں واقع سویڈش سفارت خانے نے اپریل 2023 میں سیکیورٹی خدشات کے سبب اسلام آباد میں اپنی سرگرمیاں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کرنے کے حوالے سے ایک سرکلر جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اب 126 ممالک کے شہریوں کو پاکستان کا ویزا ملے گا صرف 24 گھنٹے میں

 سفارت خانے نے پہلے5  اپریل اور پھر11 اپریل کو اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا تھا کہ اسلام آباد میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے باعث سویڈن کا سفارت خانہ وزیٹرز کے لیے بند ہے۔

سویڈش سفارتخانے نے اس بیان میں سیکیورٹی خدشات کی بنیاد یا اس بندش سے جڑی دیگر نوعیت کی تفصیلات نہیں بتائی تھی، لیکن اب کہا جارہا ہے کہ سویڈش سفارتخانہ اپنی سرگرمیاں بحال کرنے جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:کیا پاکستانی عمان کا 10 دن کا مفت سیاحتی ویزا حاصل کر سکتے ہیں؟

اس ضمن میں وی نیوز نے جب سویڈش سفارتخانے سے بات کی، تو ان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فی الحال ایسا کچھ بھی نہیں ہونے جا رہا اور نہ ہی ایسی کوئی خبر ان تک پہنچی ہے کہ سفارتخانے کی سرگرمیاں بحال یا کچھ عرصہ میں بحال ہو سکتی ہیں۔

’سفارتخانہ تو کھلا ہے لیکن ویزا اینڈ امیگریشن کے لیے وزیٹرز کا داخلہ منع ہے کیونکہ یہاں پر ویزا سیکشن بند ہے۔‘

مزید پڑھیں: امارات میں پاکستانیوں کے لیے ویزا ایمنسٹی اسکیم متعارف، پاکستانی مشنز مستعد

پاکستانی طلبا کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سویڈن جانے کے خواہشمند پاکستانی طلبا دنیا کے دوسرے ممالک ایتھوپیا، ملائیشیا، سنگاپور، انڈونیشیا اور دیگر ممالک جا کر گلوبل ویزا سروسز دفاتر کے ذریعے اپلائی کر سکتے ہیں۔

ان کا سویڈن میں مقیم پاکستانیوں کے حوالے سے کہنا تھا کہ سفارتخانہ صرف سویڈن کے شہریوں کے لیے خدمات فراہم کر رہا ہے، وہ بھی صرف اگر وہ کوئی معمولی معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں مقیم غیرقانونی افغان شہری انخلا کے لیے مزید وقت کے خواہاں

’اگر کوئی ایسی خبر ہوئی تو سفارتخانہ اپنی ویب سائٹ پر نوٹیفیکیشن جاری کر دے گا، اس کے علاوہ جتنی بھی خبریں اس حوالے سے چل رہی ہیں وہ تمام بے بنیاد ہیں، ایسا کچھ نہیں ہورہا اور نہ ہی فی الحال مستقبل کے لیے ایسی کوئی خبر ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم