حکومت پنجاب کا دھواں چھوڑنے والی چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

منگل 12 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پنجاب نے اسموگ کے تدارک کے لیے عدالتی احکامات کی روشنی میں نئی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

اس حوالے سے محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ پنجاب نے صوبے کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کے چیئرمین کے لیے نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں متعلقہ حکام کو اسموگ کی وجوہات اور اس کے مہلک اثرات سے متعلق عوامی آگاہی کی مہم چلانے کی ہدایت کی گئی ہے اور اس سلسلے میں میڈیا کے تمام ذرائع استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیورز کو گاڑیوں کی فوری سروس یقینی بنانے کی ہدایت کریں اور دھواں چھوڑتی ایل ٹی وی گاڑیوں کو پہلی بار 2 ہزار روپے جبکہ دوبارہ خلاف ورزی ہر 4 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: اسموگ تدارک کریک ڈاؤن میں تیزی، 24 گھنٹوں میں 24 لاکھ روپے کے چالان

نوٹیفکیشن میں دھواں چھوڑنے والی بسوں اور ٹرکوں سمیت ہر طرح کی ایچ ٹی وی گاڑیوں کے ساتھ کوئی نرمی نہ برتنے اور ان گاڑیوں کی مکمل مرمت ہونے تک تمام ایچ ٹی وی  گاڑیاں بس یا ٹرک اسٹینڈز پر تحویل میں رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Order T&MD Anti Smog 11.11.2024 by Syed Awad on Scribd

ٹرانسپورٹ تھارٹیز کو ٹرانسپورٹرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں سے نجات پانے کے لیے مشترکہ طور پر لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کو اسموگ میں چھوڑ کر باپ بیٹی جنیوا گھوم رہے ہیں، بیرسٹر سیف کا طنز

تمام ڈپٹی کمشنرز اور چیئرمین ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو کارروائیوں پر ڈاکومینٹری اور ویڈیوز کی شکل میں ریکارڈ تیار کرنے اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں پر روزانہ اور ہفتہ وار بنیاد پر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

اس حوالے وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ اسموگ اور دھواں چھوڑتی گاڑیوں سے نجات کے لیے گزشتہ کئی ماہ سے پوری طرح سرگرم ہے، اب تک کی گئی کارروائیوں میں  لاکھوں گاڑیوں کا معائنہ اور خلاف ورزی پر کروڑوں روپے کے جرمانے کیے گئے ہیں۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے کہا ہے کہ اسموگ سے  نجات کے لیے لوگوں  کو ساتھ ملا کر چلنا چاہتے ہیں، دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف سختی کرنے کا بنیادی مقصد بھی اس مسئلے سے نجات پانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!