وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والے ذاتی اور سیاسی مفادات کے لیے وطن فروشی کررہے ہیں۔
خواجہ آصف نے ایک بیان میں کہا کہ سمندرپار پاکستانیوں کے مفادات کے خلاف کام کرنے والوں کو اس کی قیمت ادا کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی پی ٹی آئی کے ساتھ 2 نمبر گیم کھیل گئیں، خواجہ آصف
گزشتہ روز انہوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو چیک کرنا چاہیے کہ بشریٰ بی بی کہیں 2 نمبر گیم تو نہیں کھیل گئیں، چیک کرنے میں کوئی ہرج نہیں۔
ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو تو بشریٰ بی بی کا تہہ دل سے مشکور ہونا چاہیے۔ بشریٰ بی بی کی ضد پر بانی پی ٹی آئی کی رضامندی کے برعکس خیبرپختونخوا سے آنے والے حملہ آور ڈی چوک پر حملہ آور ہوئے اور پھر شلواریں ،گاڑیاں، جھنڈے اور عمران خان کی تصویریں چھوڑ کے بھاگ کھڑے ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف سے اب کوئی مذاکرات نہیں کریں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے مظاہرین اگر سنگجانی میں بیٹھ جاتے، جیسا کہ وہاں بیٹھنے پر عمران خان اور ان کی دیگر پارٹی قیادت بھی مان گئی تو آج سڑکیں بند ہوتیں، انٹرنیٹ مشکل سے چلتا، ایئر پورٹ سے اسلام آباد آنا مشکل ہوتا اور ڈی چوک کے حملے کا خطرہ بدستور رہتا۔