پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

جمعہ 15 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ پانڈا بانڈ اجرا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اور چین کے درمیان مالی تعاون کو ایک ’تاریخی سنگ میل‘ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا ملک کی معیشت اور عالمی سرمایہ کاری منڈیوں کے ساتھ روابط میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ اجرا پاکستان اور چین کے درمیان مالی شراکت داری، اعتماد اور ترقی کے مشترکہ وژن کی علامت ہے۔ ان کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں بلکہ پاکستان کی مالی ساکھ میں بھی بہتری آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا چینی مارکیٹ میں 30 کروڑ ڈالر کے پانڈا بانڈز فروخت کرنے کا فیصلہ

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے طویل تیاری اور چینی ریگولیٹری اداروں کے ساتھ مشاورت کے بعد 7.2 ارب چینی یوآن کا پانڈا بانڈ پروگرام کامیابی سے قائم کیا، جبکہ ابتدائی مرحلے میں 1.75 ارب یوآن کا اجرا کیا گیا جسے سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی اور یہ مکمل طور پر اوور سبسکرائب ہوا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا کا پہلا ملک ہے جس نے پانڈا بانڈ جاری کیا ہے، جو ملکی مالیاتی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ ان کے مطابق یہ بانڈ پاکستان کے اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اجرا کو چین کے مالیاتی اداروں، بینکوں اور عالمی ترقیاتی اداروں کی معاونت حاصل رہی، جن میں چائنا انٹرنیشنل کیپیٹل کارپوریشن، بینک آف چائنا، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اور ہنڈا سیکیورٹیز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی کریڈٹ گارنٹیوں نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ “سسٹین ایبل پانڈا بانڈ” ہے جس سے حاصل ہونے والی رقم پانی، توانائی اور صحت کے شعبوں میں استعمال کی جائے گی، تاکہ پائیدار ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی تاریخ ساز کامیابی: چین میں پہلی بار ‘پانڈا بانڈ’ جاری، عالمی سرمایہ کاری میں اعتماد میں اضافہ

اپنے خطاب میں انہوں نے پاکستان کی معیشت میں بہتری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جی ڈی پی گروتھ میں اضافہ، مہنگائی میں کمی، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور مالیاتی استحکام دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ان کے مطابق ٹیکس اصلاحات، توانائی شعبے کی بہتری اور سرکاری اداروں کی تنظیم نو کے اقدامات معیشت کو مضبوط بنا رہے ہیں۔

انہوں نے آئی ایم ایف پروگرام کے ساتھ پاکستان کی وابستگی کو بھی دہرایا اور کہا کہ اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل سے معاشی بنیادیں مزید مستحکم ہوئی ہیں۔

وزیر خزانہ نے چین کی حکومت، وزارت خزانہ، پیپلز بینک آف چائنا اور دیگر اداروں کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان طویل المدتی مالی شراکت داری کی بنیاد بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ آغاز ہے، اختتام نہیں، اور آنے والے وقتوں میں مالی تعاون مزید گہرا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

فرانس: کروز شپ پر پیٹ کی بیماری پھیلنے کا خدشہ، 1700 مسافر قرنطینہ

بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے لیے ایئر ایمبولینس سمیت 11 بڑے صحت منصوبوں کا افتتاح کردیا

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

لاہور کے 100 سالہ پرانا اچھرہ بازار کو ماڈل بازار بنا دیا گیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز