تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے استعفیٰ واپس لے لیا

ہفتہ 30 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے استعفیٰ واپس لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں بیرسٹر گوہر خان اور سلمان اکرم راجہ کو برطرف کردیا گیا؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے ڈی چوک احتجاج کی ناکامی کے بعد خود پر ہونے والی تنقید کے باعث استعفیٰ دیا تھا۔

پارٹی رہنماؤں نے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو احتجاج کی ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا تھا، جبکہ سلمان اکرم راجہ کا مؤقف تھا کہ یہ ذمہ داری ان پر نہ ڈالی جائے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے ستمبر میں سینیئر قانون دان سلمان اکرم راجہ کو پی ٹی آئی کا سیکریٹری جنرل مقرر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں احتجاج کے دوران ہمارے 20کارکنان شہید ہوئے ہیں، سلمان اکرم راجہ

24 نومبر کو پی ٹی آئی کی فائنل احتجاجی کال ناکام ہونے کے بعد پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے مرکزی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، اور سوال اٹھایا کہ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ احتجاج کے وقت کہاں غائب تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم