جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمان نے کہا کہ اگر بنگلہ دیش اپنی موجودہ جدوجہد میں ناکام ہوا تو اس کے عوام کے پاس جانے کے لیے کوئی جائے پناہ نہیں بچے گی۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان ویزا اور محصولات کی کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے، مشاہد حسین
شفیق الرحمان نے یہ بات جماعت اسلامی کے طلبہ ونگ بنگلہ دیش اسلامی چھاترو شبر کے سابق اور موجودہ اراکین کی ایک اجلاس سے خطاب میں کہی۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمیں چہار جہتی سازش کا سامنا ہے اس لیے ہمیں زیادہ چوکس اور ہوشیار رہنا چاہیے۔
شفیق الرحمان نے لوگوں کی خدمت پر توجہ مرکوز رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہمیشہ عوام کی خدمت کرنے کی ذہنیت کے ساتھ تیار رہنا چاہیے۔ ہمیں پوری قوم کو گلے لگانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے تمام کاموں میں محنتی اور ایماندار ہونا چاہیے۔ ہمیں عقلمندی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی پر عائد پابندی ہٹا دی گئی
دن بھر جاری رہنے والے اس اجتماع میں جماعت اسلامی کے 700 سے زائد مندوبین نے شرکت کی۔ اس تقریب کی صدارت چھاترو شبر ڈھاکہ نارتھ کے سابق صدر ابو سعید محمد فاروق نے کی، جبکہ اس کی نظامت کے فرائض چھاترو شبر ڈھاکہ نارتھ کے صدر انیس الرحمان اور سیکریٹری رضا الکریم نے انجام دیے۔