ایک پیپل کے درخت نے کیسے افسران کی نوکریاں خطرے میں ڈال دیں؟

منگل 3 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے پی آئی ڈی سی کے قریب ریڈزون میں قدیم پیپل کا درخت کاٹنے پر کئی سرکاری افسران کو معطل کردیا گیا۔

چیف سیکریٹری کی ہدایت پر ڈائریکٹر پارکس جنید اللہ خان، ڈائریکٹر میونسپل یوٹیلٹی چارجزاینڈ ٹیکسز کے انچارج اخلاق الرحمان، محکمہ باغات بلدیہ عظمیٰ کے 2 افسران، ایک انسپکٹر اور ایک اہلکار کو معطل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں بلوچستان کے سرکاری افسران  زکوٰۃ کی رقم ڈکار گئے، آڈٹ جنرل کی رپورٹ میں انکشاف

ذرائع کے مطابق افسران کے خلاف کارروائی ڈپٹی کمشنر جنوبی کی رپورٹ پر کی گئی، محکمہ باغات کے افسران نے مبینہ طور پر اشتہاری ایجنسی کی معاونت کے لیے پرانے درخت کو کاٹا۔

ذرائع نے بتایا کہ کئی دہائیاں قبل لگائے گئے پیپل کے درخت کے ساتھ ساتھ نیم کے درختوں کو بھی کاٹا گیا، اشتہاری بورڈ کو نمایاں کرنے کے لیے ہفتہ اوراتوار کی درمیانی شب محکمہ باغات کے عملے نے یہ درخت کٹوائے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق درخت کاٹنے سے متعلق مقدمہ کا اندراج ہوچکا ہے، تاہم مقدمے میں معطل افسران کو نامزد نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ ٹی ایم سی ملازم نے مقدمے میں 8 سے 10 نامعلوم کے ایم سی ملازمین کو نامزد کیا ہے، مقدمے میں پیپل، نیم اور دیگر 2 درخت  کاٹنے کا ذکر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں سرکاری افسران کے لیے خوشخبری، ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دی جائے گی

مدعی کے مطابق ملزمان لکڑی کے 2 بینچ، ایک ٹیبل اور مونومنٹ بھی نکال کر لے گئے، ملزمان نے تمام سامان اور لکڑی منی ٹرک پر لوڈ کی اورفرار ہوگئے۔ ڈی آئی جی کے مطابق ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟