کرم: گرینڈ جرگے کے حتمی فیصلے تک مورچے خالی، لڑائی بند کرنے پر اتفاق ہوگیا، بیرسٹر سیف

جمعہ 6 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پحتونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ کرم کے فریقین کے درمیان غیر معینہ مدت تک جنگ بندی پراتفاق ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: کرم میں سیز فائر کے باوجود نقل مکانی جاری

بیرسٹر سیف نے کہا کہ گرینڈ جرگہ کے دونوں فریقین کے 100 سے زیادہ افراد کی مشترکہ نشست منعقد ہوئی جس میں گرینڈ جرگے کے حتمی فیصلے تک مورچے خالی کرنے کا بھی فیصلہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گرینڈ جرگے کے ارکان نے فریقین سے انفرادی اوراجتماعی ملاقاتیں کیں۔

مزید پڑھیے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایات بے اثر،ضلع کرم میں جھڑپیں نہ رُک سکیں، ہلاکتوں کی تعداد 130 ہوگئی

بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی مخلصانہ کوششوں سے علاقے میں امن بحال ہوا ہے اور انہوں نے گرینڈ جرگے کی کوششوں کو سراہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معروف PUBG کنٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد کا انتقال کیسے ہوا؟ موت کی وجہ سامنے آگئی

اسحاق ڈار کی برطانوی قومی سلامتی مشیر سے ملاقات، خطے کی سیکیورٹی اور پاک برطانیہ تعاون پر تبادلہ خیال

انڈونیشیا: بدعنوانی کے خلاف ہزاروں افراد پارلیمنٹ کے سامنے پہنچ گئے، پولیس کے ساتھ جھڑپیں

بچوں کے لیے فیس بک، انسٹاگرام پر بڑا کریک ڈاؤن، روزانہ صرف 2 گھنٹے استعمال کی اجازت

طالبان نے افغانستان میں فائبر آپٹک نیٹ ورک کی توسیع روک دی

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ