پاکستان کی بلائنڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ میں کامیابی، کوئٹہ کا نعمت اللہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی

ہفتہ 7 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نعمت اللہ شاہوانی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد کوئٹہ پہنچ گئے، اہل خانہ اور دوستوں نے ان کا شاندار استقبال کیا، نعمت اللہ بلائنڈ ٹی 20ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی پرپلیئر آف دی ٹورنامنٹ رہے۔

بلائنڈ ٹی 20ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نعمت اللہ کوئٹہ پہنچ گئے۔ بس اسٹاپ پر نعمت اللہ کا والہانہ استقبال کیا گیا جس پرانہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

نعمت اللہ کے والد نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ بیٹے نے تو پاکستان کا نام روشن کیا، تاہم کسی حکومتی شخصیت نے سرپرستی نہ ہی استقبال کے لیے آنے کی زحمت گوارا کی۔

نعمت اللہ کا کہنا تھا کہ اگر حکومت بلوچستان بینائی سے محروم کھلاڑیوں کے لیے کھیلوں کے میدان اور دیگر سہولیات فراہم کرے تومعاشرے میں موجود خصوصی افراد بھی بلوچستان سمیت پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روس سے طالبان کے بڑھتے روابط پر افغان سوشل میڈیا میں بحث، ملا عمر کی جدوجہد اور موجودہ پالیسیوں کا موازنہ

نوجوانوں کی خدمات کے اعتراف میں اداکار ادریس ایلبا کو نائٹ کا خطاب

حج تھا یا پکنک؟ شدید تنقید کے بعد وسیم اکرم، مصباح الحق اور فخر عالم نے خاموشی توڑ دی

خواتین کو جنگ میں لانا بلوچ روایات کے خلاف ہے، مگر بی ایل اے اور بی وائی سی نے تمام حدود پار کردیں، جمال رئیسانی

ایران کا قشم جزیرہ امریکی فوج کے نشانے پر کیوں ہے؟

ویڈیو

مریم نواز کی کارکردگی پر لاہور کے عوام کی رائے کیا ہے؟

صرف مسلم لیگ (ن) ہی گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے، ثروت صباء

عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر

کالم / تجزیہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی