ٹاٗئم میگزین نے شیری رحمان کو دنیا کی 100 بااثر ترین شخصیات میں شامل کرلیا

جمعہ 14 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے موقر جریدے ٹائم میگزین نے پاکستان کی وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کو سال 2023 کی دنیا کی 100 با اثر ترین شخصیات میں شامل کیا ہے۔

اس حوالے سے جریدے کی جانب سے سنہ 2023 کی با اثر ترین شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں رہنماؤں کی کیٹیگری میں شیری رحمان کا چھٹا نمبر ہے۔

 ٹائم میگزین کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پرکاربن اخراج میں پاکستان کا حصہ انتہائی معمولی ہے لیکن ماحولیاتی بحران کے سبب سنہ 2023 میں پاکستان کا ایک تہائی حصہ سیلاب میں ڈوب گیا تھا۔

میگزین نے مزید لکھا کہ شیری رحمان نے مصر میں نومبر میں منعقدہ کوپ 27 اجلاس میں ان سیلاب زدگان کے لیے آواز اٹھائی جو قدرتی آفت کے ہاتھوں اپنا سب کچھ گنوا چکے تھے۔ پیغام میں مزید کہا گیا کہ مذکورہ اجلاس میں شیری رحمان نے اپنی پرجوش تقاریر اور بات چیت کے ذریعے اس ناانصافی کو ختم کیے جانے کے سلسلے میں مندوبین کو قائل کیا۔
پیغام میں مزید کہا گیا کہ اجلاس میں ایک تاریخی فیصلے کے ذریعے عالمی برادری متفق ہوئی کہ قدرتی آفات کا سامنا کرنے والے ممالک کے لیے نقصان اور تباہی فنڈ قائم کیا جانا چاہیے۔

ٹائم میگزین کا کہنا ہے کہ یہ ماحولیاتی انصاف کی جانب ایک بڑا قدم ہے تاہم ابھی مزید کاوشوں کی ضرورت ہے جس کے لیے شیری رحمان جیسی شخصیات کی ضرورت ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم