پیٹرول مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی، 15 اکتوبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان

بدھ 14 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 پیسے کمی ہوئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 86 پیسے ہوگئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 396 روپے 65 پیسے میں دستیاب ہوگا۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ بحران کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کیا جاتا ہے، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp