شیر افضل مروت ڈی آئی جی اسلام آباد سے معذرت کے بعد تنقید کی زدمیں کیوں؟

جمعرات 12 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز علی رضا سے ملاقات کے دوران اپنے غصے میں کہے گئے الفاظ پر معذرت کی۔

شیرافضل مروت  ڈی آئی جی آپریشنزسیدعلی رضا کے دفتر پہنچے اور ان سے ملاقات کی اور کہا کہ انہوں نے اسمبلی میں ان کے حوالے سے باتیں کیں جو مناسب نہیں تھیں، شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ وہ غصے میں تھے کیونکہ پولیس ریمانڈ میں تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں اپنے الفاظ پر افسوس ہے جو علی رضا اور ان کے خاندان کے لیے دکھ کا باعث بنے۔

شیر افضل مروت کی ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے، ایک صارف نے لکھا کہ جو سید نہیں ہوتے ان کو جو چاہیں کہہ سکتےہیں؟

ولید اصغر نے سوال کیا کہ کیا عام آدمی بھی اسی اصول کے تحت معافی حاصل کر سکتاہے؟

ایک ایکس صارف نے طنزاً لکھا کہ شیر افضل مروت تو وڑگیا۔

امین میر نے شیر افضل مروت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اچھا انسان ہونے کا ثبوت دیا ہے لیکن یہ ضروری نہیں سید ہی ہو تو انسان کی عزت کرنی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp