پی آئی اے کے ٹکٹ سستے ہونے کا امکان

ہفتہ 14 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی چھوٹ کی منظوری کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے بین الاقوامی ٹکٹوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نے کراچی سے تربت کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر دیں

نجکاری کمیشن کے مطابق آئی ایم ایف نے یہ چھوٹ پاکستانی حکومت کی درخواست پر دی۔ اس اقدام سے مسافروں کے لیے کافی بچت ہو سکتی ہے جس میں امریکا جانے والی پروازوں کے ٹکٹ پر ممکنہ طور پر ساڑھے 3 لاکھ روپے تک کی کمی ہو سکتی ہے۔

افریقہ اور مشرق وسطیٰ جانے والے مسافروں کے کرایوں میں ایک لاکھ 5 ہزار روپے جبکہ یورپ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور مشرق بعید کے لیے پرواز کرنے والوں کو 2 لاکھ 10 ہزار روپے تک کی بچت ہو سکتی ہے۔

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی چھوٹ صرف بین الاقوامی ٹکٹوں پر لاگو ہوگی۔

مزید پڑھیے: سعودی عرب جانے والوں کے لیے خوشخبری، پی آئی اے نے کرایوں میں بڑی کمی کردی

سنہ 2024  کے بجٹ میں ہوائی سفر پر اضافی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 56 ارب روپے عائد کیے گئے تھے تاہم اب اس میں کچھ کمی ہوسکتی ہے۔

دریں اثنا آئی ایم ایف نے پاکستان کو نئے طیاروں کی خریداری یا لیز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس معاف کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ پی آئی اے کی مالی حالت بہتر بنانے کے لیے آئی ایم ایف نے منفی ایکویٹی کی مد میں 46 ارب روپے منتقل کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کے پاکستان اور بیرون ملک کون کون سے اثاثے ہیں؟

توقع ہے کہ اس اقدام سے آپریشنل اخراجات میں کمی آئے گی اور پی ممکنہ سرمایہ کار بھی پی آئی اے کی جانب راغب ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوشش ہے کہ صوبے میں اتحادی حکومت قائم کی جائے، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

ذمہ دارانہ صحافت ہی باخبر معاشرے کی ضمانت ہے، عالمی یوم صحافت پر وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام

ہارلے ڈیوڈسن نے 88 ہزار موٹرسائیکلز واپس منگوا لیے، وجہ کیا بنی؟

امریکی پابندیوں پر چین کا سخت ردعمل، اپنی 5 ریفائنریز کا دفاع

اسلام آباد میں آبادی کے درمیان تیندوؤں کی موجودگی قدرتی مسکن کی تباہی کی عکاس، ڈبلیو ڈبلیو ایف کو تشویش

ویڈیو

پنجاب ٹورازم اینڈ انویسٹمنٹ ایکسپو، سرمایہ کاروں کے لیے سنہری موقع

پاکستان کا آئی کیوب قمر مشن، کامیابیاں کیا رہیں اور اگلی لانچ کب؟

پی ایس ایل فائنل: حیدرآباد کنگز مین کے شائقین ٹرافی جیتنے کے لیے پُرامید

کالم / تجزیہ

امیر ملکوں میں رودالی کلچرکا احیا

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ