اصولی طور پر میئر ہمارا ہونا چاہیے، جماعت اسلامی سے بات کرینگے: سعید غنی

پیر 16 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی پی رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ اصولی طور پر میئر کراچی پیپلزپارٹی کا ہونا چاہیے جس کے لیے جماعت اسلامی سے بات کریں گے کیونکہ پی ٹی آئی اس لائق نہیں کہ ان سے بات کی جائے۔

سعید غنی نے کہا کہ کمپین بنائی جارہی ہے کہ پیپلز پارٹی نے دھاندلی کی ہے، آپ کے پاس شواہد ہیں تو متعلقہ فورم پر جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ملیر میں 30 میں سے 20 نشستیں جیتی ہیں، کورنگی میں پیپلزپارٹی نے 37 میں سے 5 نشستیں جیتی ہیں، سینٹرل میں احتجاج ہورہا تھا ، جہاں پیپلز پارٹی نے 45 میں سے 5 نشستیں جیتیں، اگر ڈی آر او غلط کررہا تھا تو کورنگی میں ہماری 5نہیں 20 سیٹیں ہونی چاہیے تھیں۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے ہماری توقع سے زیادہ نشستیں لے لی ہیں، حافظ نعیم سمجھ رہے تھے میئربن جائیں گے لیکن انہیں نشستیں کم ملنے پر دھچکا لگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی حیدرآباد میں بھی جیتی ہے اور سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی، پی پی نے کئی سالوں میں بہت محنت کی ہے، شہرمیں کئی کام کیے، ضمنی انتخابات میں بھی پیپلزپارٹی کا ووٹ بینک بڑھا ہے، ووٹ کی دوبارہ گنتی پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہماری دوبارہ گنتی کی درخواست پر بھی کسی کو بھی اعتراض نہیں ہوناچاہیے، ہم سنگل لارجسٹ پارٹی ہیں، میئر بنانا ہمارا حق ہے، پوری کوشش کریں گے کہ پیپلزپارٹی کا میئر کراچی میں آئے، پی ٹی آئی اس لائق ہی نہیں ہے کہ ان سے بات کی جائے،جماعت اسلامی سے بات چیت کریں گے۔

صوبائی وزیر نےکہا کہ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ میں مزید بہتری کی ضرورت ہے، کراچی میں پینے کا پانی دستیاب نہیں، اس میں بہتری کی کوشش کریں گے، شہریوں کو تفریح کے پارکس بھی کم ہیں، اس پرتوجہ دیں گے،شہر کے انفرا اسٹرکچر کا مسئلہ ہے اس کو بھی ایڈریس کریں گے، سیف سٹی کے منصوبے پر کام ہورہاہے۔

اصولی طورپر میئر پیپلزپارٹی کاہونا چاہیے: سعید غنی
انہوں نے حیدر آباد کے شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں بھی پیپلزپارٹی نے کئی ترقیاتی کام کیے ہیں، حیدرآباد کے بھی تمام مسائل کو ایڈریس کریں گے اور حل کریں گے، وہاں کے مسئلے بھی کراچی جیسے ہیں۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ اصولی طورپر میئر پیپلزپارٹی کاہونا چاہیے، میئر کے امیدوار کا نام فائنل نہیں ہوا، ابھی مشاورت ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب اسمبلی: وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کو نوبیل انعام دینے کے لیے قرارداد جمع

دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری، رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، خطرناک ملزم گرفتار

اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، اسلام آباد مذاکرات کے دوران وزارت خارجہ کے افسران کی محنت کو خراج تحسین

ایک عمر، ایک ہی دن اور ایک ہی مقام، لتا منگیشکر اور آشا بھوسلے کی موت کی حیران کن مماثلتیں

امریکا ایران مذاکرات کا انعقاد پاکستان کی سفارتی کامیابی، معرکۂ حق کے بعد ملک کا وقار بلند ہوا، شرجیل میمن

ویڈیو

میانوالی کی مرغ منڈی: مشہور اصیل سمیت ہر نسل کے مرغوں کی خرید و فروخت کا مرکز

پاکستان امن کے لیے مزید کیا کرسکتا ہے؟

عالمی معیشت میں بہتری: اسٹاک مارکیٹ اور سونے چاندی میں سرمایہ کاری کب کی جائے؟

کالم / تجزیہ

کیا مذاکرات کے شور میں تحریک انصاف ختم ہو چکی ہے؟

ٹرمپ خان کا قالین

اسلام آباد مذاکرات کی کامیابی کے نمایاں پہلو