فوجی عدالتوں سے سزاؤں پر امریکا، یورپی یونین، برطانیہ کے بیانات، پاکستان کا دوٹوک جواب

منگل 24 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

9 مئی 2023 کے واقعات میں ملوث مجرموں کو فوجی عدالتوں سزائیں ہونے کے معاملے پر امریکا، برطانیہ اور یورپی یونین کو جواب دیتے ہوئے پاکستان نے واضح کیا ہے کہ ہمارا قانونی نظام عالمی معاہدوں کے مطابق ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے امریکی، برطانوی اور یورپی یونین بیانات کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ پاکستان اپنے تمام بین الاقوامی انسانی حقوق کے فرائض کی تکمیل کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں ملٹری کورٹس کے فیصلوں کی وجہ سے پاکستان کو معاشی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، عمران خان

انہوں نے کہاکہ پاکستان کا قانونی نظام بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین، بشمول بین الاقوامی معاہدہ برائے شہری و سیاسی حقوق کے اصولوں کے مطابق ہے۔ یہ اعلیٰ عدالتوں کے ذریعے عدالتی نظرثانی کے مواقع فراہم کرتا اور انسانی حقوق و بنیادی آزادیوں کے فروغ و تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ یہ فیصلے پارلیمنٹ کے ذریعے منظور شدہ قانون اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلوں کے تحت کیے گئے ہیں۔ پاکستان جمہوریت، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے اصولوں کے فروغ کے لیے تعمیری اور بامقصد مکالمے پر یقین رکھتا ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہاکہ ہم جی ایس پی پلس اسکیم اور بنیادی بین الاقوامی انسانی حقوق کے کنونشنز کے تحت اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں اور اپنے بین الاقوامی شراکت داروں، بشمول یورپی یونین، کے ساتھ انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے رابطے جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث مجرموں کو فوجی عدالتوں سے سزائیں سنائے جانے پر امریکا نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اس سے قبل یورپی یونین پر ان فیصلوں پر تشویش کا اظہار کرچکا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان میں عام شہریوں کو فوجی عدالتوں سے سزائیں بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔

اس کے علاقہ برطانیہ نے اپنے ردعمل میں کہاکہ اس طرح کی کارروائیاں انصاف کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں اور عوامی حقوق کی پامالی کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ کا فیصلہ فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے افراد کے لیے مثبت ثابت ہوگا؟

واضح رہے کہ فوجی عدالتوں نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث 25 مجرموں کو 2 سے 10 سال تک قید کی سزائیں سنائی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟