پاکستان کے لیے اعزاز،خدیجہ بختیار بین الاقوامی ایلیسی والٹر ایوارڈ کی حقدار قرار

ہفتہ 28 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شعبہ تعلیم میں اعلیٰ خدمات کے اعتراف پر امریکی یونیورسٹی نے خدیجہ بختیار کو عالمی ایوارڈ سے نواز دیا۔

’بین الاقوامی ایلیسی والٹر ایوارڈ‘ ہر سال  دنیا بھر سے ایک المنائی کو دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا اعزاز، ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

برکلے یونیورسٹی کیلیفورنیا نے سال 2024 کا ایوارڈ پاکستانی طلبہ خدیجہ بختیار کے نام کر دیا۔

یاد رہے کہ خدیجہ بختیار سے قبل گزشتہ 50 سال میں ایلسی والٹر ایوارڈ سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کے سوا کسی پاکستانی کو نہیں ملا۔

خدیجہ بختیار بطور سی ای او ٹیچ فار پاکستان، تعلیم کے شعبہ میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ خدیجہ بختیار سابق وفاقی وزیر نیلوفر بختیار کی صاحبزادی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp