پاکستانی بینکوں میں اچانک 18 کروڑ ڈالرز ڈیپازٹس کا بڑا اضافہ

جمعرات 2 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ ملکی بینکوں میں ڈالر ڈیپازٹس میں اچانک اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ڈالر ڈیپازٹس 4 ارب 70 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک

جمعرات کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہفتہ وار اعدادو شمار کے مطابق بیرونی قرض کی ادائیگی کے باعث اسٹیٹ بینک کے ڈالر ریزرو میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے تاہم بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس میں ایک ہفتے میں 18 کروڑ ڈالر کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس اب 4 ارب 70 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کم ہوکر 11 ارب 71 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے اعداد و شمار جاری کردیے

مرکزی بینک کے مطابق بینکوں میں ڈالر ڈیپازٹس بڑھنے کے باعث ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کم ہونے سے بچ گئے ہیں، اس طرح اب پاکستان کے ڈالر ریزرو 3 ارب 72 کروڑ ڈالر بڑھ کر 16 ارب 40 کروڑ 87 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں