حکومت اسلام آباد میں کتنے لاکھ بچوں کو آئی ٹی کی تربیت دے گی؟

جمعہ 3 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں سالانہ 3 لاکھ بچوں کو آئی ٹی کی تربیت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: میرے ہاتھ میں کوئی بٹن نہیں کہ انٹرنیٹ بند کردوں، وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ

آئی سی ٹی ٹریننگ پورٹل کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ جدید دور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی بہت اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے لاکھوں طلبا کو آئی ٹی کے تربیتی کورسز کروائے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 5 ہزار ٹرینرز مکمل تربیت حاصل کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیے: وزیرِاعظم کا وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو آئی ٹی برآمدات 25 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف

وزیرِ مملکت نے بتایا کہ پاکستان میں 15 کروڑ سے زائد نوجوان 30 سال سے چھوٹے ہیں اور معیشت کی مضبوطی کے لیے تربیت یافتہ نوجوانوں کی اشد ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا قتل کیس: 19 روز بعد سندھ پولیس نے خاموشی توڑ دی، طبی اور ڈیجیٹل شواہد کا جائزہ جاری

شامل حسین اور سعد خان کی سینچریاں، شاہین کی تباہ کن بولنگ، پاکستان گولڈ نے نیشنل چیمپیئنز کپ جیت لیا

عمران خان کے لیے این آر او حاصل کرنے کی پی ٹی آئی کی خواہش نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، خواجہ آصف

ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی کا نیتن یاہو کو غزہ امن منصوبے میں رکاوٹیں نہ ڈالنے کا مشورہ

جی سی ایس ای کے بعد ٹی لیولز، گریڈز کتنے اہم اور اے لیولز سے کیسے مختلف، اس کورس کا پاکستان میں کیا مستقبل ہے؟

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد