وفاقی حکومت کا کراچی سے سکھر موٹروے کی تعمیر رواں برس شروع کرنے کا فیصلہ

بدھ 8 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے رواں سال کراچی سے سکھر موٹروے کی تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں سال کراچی سے سکھر موٹروے کی تعمیر شروع ہوجائےگی۔

یہ بھی پڑھیں کیا گلگت تا اسکردو موٹروے بننے جارہی ہے؟

اجلاس میں عبدالعلیم خان نے ہدایت کی کہ کراچی سے سکھر موٹروے کی تعمیر رواں برس شروع کی جائے، ہم سندھ حکومت کو بھی دعوت دیں گے کہ وہ موٹروے کی تعمیر میں شامل ہو۔

وزیر مواصلات نے کہاکہ کراچی پورٹ سے اس موٹروے کا آغاز ہوگا، جسے سکھر موٹروے سے منسلک کیا جائےگا۔ کراچی سے سکھر موٹروے سے نارتھ، ساؤتھ موٹروے کا نیٹ ورک مکمل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کراچی سے سکھر موٹروے کے پراجیکٹ کو شروع کیا جائے، تاہم اگر یہ آپشن نہ ہوا تو حکومت کی جانب سے اس کا خرچ اٹھایا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں شاہراہوں کی مرمت کے لیے سالانہ ایک ارب ڈالر کی ضرورت ہے، آئی جی موٹروے پولیس

وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ آئندہ 25 برس میں اس موٹروے سے حکومت کو 3 ہزار ارب روپے کا منافع حاصل ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز