’سب سے بڑی دشمنی‘: پاک بھارت کرکٹ سے متعلق نیٹ فلکس ڈاکیومنٹری کب ریلیز ہورہی ہے؟

پیر 13 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کے میدان میں ہونے والا ہر میچ ایک جنگ کی صورت اختیار کرلیتا ہے، جس میں دونوں ملکوں کے عوام بھی کود پڑتے ہیں۔ روایتی حریفوں کے درمیان کھیل کے میدان میں پائی جانے والی یہ دشمنی دنیا بھر میں مقبول ہے، یہی وجہ ہے کہ ایونٹ کوئی بھی ہو اور کہیں بھی ہو، ان دونوں ٹیموں کے مابین ہونے والے میچ میں شائقین کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود ہوتی ہے۔

پاک بھارت کرکٹ سے منسلک عوامی جذبے اور جوش و خروش کے علاوہ میچ میں پائی جانے والی سنسنی خیزی اور تندوتیزی کی بھی دنیا دیوانی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ میں لگنے والے ہر چھکے اور ہر کیچ پر برپا ہونے والا طوفان لوگوں کے لیے کسی سسپینس اور تھرل سے بھرپور فلم سے کم نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں اہم ترین پاک بھارت میچ کب کھیلا جائے گا؟

معروف اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے کرکٹ فینز کے لیے پاک بھارت ٹاکروں میں پائے جانے والے ایسی ہی ڈراموں اور سنسنی خیز لمحات کو دستاویزی فلم کی شکل میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نیٹ فلکس کے مطابق، یہ دستاویزی فلم اسٹریمنگ کے لیے 7 فروری سے دستیاب ہوگی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

اس ڈاکیومنٹری میں پاک بھارت کرکٹ کی تاریخ کو نہایت دلچسپ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ دستاویزی فلم میں سینیئر کھلاڑیوں وریندر سہواگ، ساروو گنگولی، سنیل گواسکر اور شعیب اختر بھی سنسنی خیز انکشافات کرتے نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ہاتھوں انڈیا کو شکست: لڑنے کا یہی جذبہ جیت کے لیے ضروری ہے، محسن نقوی

اس دستاویزی فلم میں روی چندرن ایشون، وقار یونس، جاوید میانداد اور انضمام الحق کے انٹرویوز بھی شامل کیے گئے ہیں۔ فلم میں پاک بھارت کرکٹ کے علاوہ دونوں ملکوں کے روایات اور ثقافت کو بھی منفرد انداز میں بیان کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران لبنان میں اپنی پراکسیز کو فوری روکے ورنہ سخت جواب دیں گے، صدر ٹرمپ کی وارننگ

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

لائیوپاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز

قاہرہ میں ریجنل-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ’اسلام آباد مفاہمی یادداشت‘ زیر بحث

ویڈیو

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟