آئی پی پیز سے نظرثانی معاہدوں کی منظوری، صارفین کو سالانہ کتنے کھرب روپوں کی بچت ہوگی؟

بدھ 15 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی وفاقی کابینہ نے 14 خود مختار پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے ساتھ معاہدوں پر دوبارہ گفت و شنید کرنے کے پلان کی منظوری دے دی۔

منظوری منگل کو کابینہ اجلاس میں دی گئی جس کا مقصد بجلی کی قیمتوں کو کم کرنا اور ملک کے بڑھتے ہوئے گردشی قرضوں کے بحران کو حل کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ محسن نقوی کی حافظ نعیم سے ملاقات، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں سے آگاہ کیا

آئی پی پیز کا مذکورہ مسئلہ سنہ 1990 اور سنہ 2000 کی دہائیوں میں طے پانے والے معاہدوں سے متعلق ہے جس نے بڑھتی مہنگائی اور بجلی کی بلند قیمتوں کی وجہ سے عوام میں ایک بیچینی پیدا کردی تھی۔

دریں اثنا ایک سرکاری بیان میں وزیر توانائی سردار اویس احمد لغاری کا کہنا ہے کہ مسئلے کی بنیادی وجہ صلاحیت کے چارجز یا بجلی کی کھپت سے قطع نظر آئی پی پیز کو ادائیگیاں ہیں جنہوں نے پاکستان کے گردشی قرضے کو بڑھا دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ قرضہ اب 8 ارب 60 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرچکا ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ 14 آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت کے بعد حتمی شکل دیے جانے والے ان نظرثانی شدہ معاہدوں میں لاگت اور منافع میں 802 ارب روپے (2.9 ارب ڈالر) کی کمی کی تجویز ہے جس میں گزشتہ اضافی منافع میں 35 ارب روپے کی کٹوتی بھی شامل ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ حکومت کو ان کی مدت میں 5 ارب ڈالر کی بچت ہوگی جس کا فائدہ سالانہ بچت کی صورت میں صارفین کے لیے 137 ارب روپے ہوگا۔

مزید پڑھیے: آئی پی پیز سے ختم ہوتے معاہدے، کیا عوام کو مہنگی بجلی سے نجات مل سکے گی؟

دوبارہ گفت و شنید کے سودوں میں 10 آئی پی پیز شامل ہیں جو سنہ 2002 کی پالیسی کے تحت قائم کیے گئے تھے اور 4 سنہ 1994 کی پالیسی کے تحت قائم ہوئی تھی جبکہ سنہ 1994 میں قائم ہوئی ایک آئی پی پی کا معاہدہ مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

حکومت کی دوبارہ گفت و شنید کی کوششیں، جو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی اصلاحات کی سفارشات سے بھی متاثر ہیں، مالی دباؤ کو کم کرنے کے لیے ٹیرف اور صلاحیت کی ادائیگیوں کو کم کرنے کی کوشش کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیے: آئی پی پیز سے معاہدوں کا خاتمہ خوش آئند ہے، عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، امیر جماعت اسلامی

بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا بھی حوالہ دیا گیا جس میں انہوں نے نظرثانی شدہ معاہدوں کو اہم کامیابی قرار دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ تصفیے نہ صرف قومی خزانے کو بچائیں گے بلکہ گردشی قرضے کو ختم کرنے اور بجلی کی قیمتوں کو کم کرنے میں بھی مدد کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تمغہ امتیاز یافتہ شوٹر محسن نواز کا اپنا اعزاز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے نام کرنے کا اعلان

پیٹرول سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

آزاد کشمیر میں 9 جون کے احتجاج سے قبل ہی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم تنظیم قرار، نوٹیفکیشن جاری

رومانیہ کی بندرگاہ پر بحری ڈرون دھماکا، یوکرین کا روس پر سگنل جام کرنے کا الزام، کشیدگی میں اضافہ

مکہ میں ام القریٰ یونیورسٹی کا انقلابی ڈیجیٹل کلچرل منصوبہ، حجاج اور عمرہ زائرین کا سفر اب مزید یادگار

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: سیاسی گہما گہمی عروج پر، عوام جمہوری عمل کے لیے پرجوش

بجٹ میں ریلیف یا مہنگائی کا طوفان؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈلاک برقرار

اسلام آباد کے لیے جامع اصلاحاتی پیکیج تیار، دارالحکومت کا اپنا وزیراعلیٰ بھی زیر غور

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟