وزیراعظم آزاد کشمیر نے عالمی مبصرین کو ریاست کے دورے کی دعوت دیدی

جمعرات 16 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ ‎ہم پوری دنیا کے مبصرین کو آزاد کشمیر میں آنے کی دعوت دیتے ہیں، بھارتی وزیراعظم مودی کو چیلنج ہے کہ وہ بھی عالمی مبصرین کو مقبوضہ کشمیر کے دورے کی دعوت دیں۔

لائن آف کنٹرول کے سیکٹر چھم جہلم ویلی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ‎دنیا کے مبصرین مقبوضہ کشمیر میں جاکر دیکھیں کہ کیسے کشمیریوں سے جینے کا حق چھینا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان اور کشمیر کے رشتے کو کسی قیمت کمزورنہیں ہونے دیں گے، سردارعتیق خان

انہوں نے کہاکہ ‎پوری دنیا کے سفارتکاروں کے لیے آزاد کشمیر کھلا ہے، جو جس وقت آنا چاہے وہ آ سکتا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہاکہ ‎بھارتی فوج کا بزدل سپہ سالار کہتا ہے مقبوضہ کشمیر میں پاکستان سے دہشت گردی کی جارہی ہے، یاد رکھو ‎اب تمہارا یہ بیانیہ پٹ چکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ‎پاکستان صرف کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی مدد کررہا ہے، ‎مقبوضہ کشمیر میں چلنے والی تحریک کشمیریوں کی اپنی تحریک ہے۔

چوہدری انوارالحق نے کہاکہ ‎انشااللہ ہم تحریک آزادی کشمیر کو جاری رکھیں گے، اگر بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی بند نہ کی تو کشمیری خونی لکیر کو روند ڈالیں گے۔

انہوں نے نریندر مودی کو للکارتے ہوئے کہاکہ کشمیری اٹھ کھڑے ہوئے تو تمہاری 10 لاکھ فوج ہمارے ہاتھوں بچ نہیں پائے گی، ‎یہ جنگ ہماری ہے اسے ہم نے لڑنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں بھارتی مظالم کشمیریوں کو آزادی کے حصول سے نہیں روک سکتے، میاں محمد نواز شریف

وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہاکہ ہم تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لیے آنے والی نسل کو تیار کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی، پیٹرول 50، ڈیزل 19پیسے سستا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ: جماعت اسلامی کا 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون میں بڑی پیشرفت، نیا معاہدہ طے پاگیا

پمز سانحہ، جاں بحق بچوں کے لواحقین کے لیے 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان

کینیڈا کے ساتھ تجارتی تنازع: ڈونلڈ ٹرمپ کا ‘لیک اونٹاریو’ کا نام بدل کر ‘لیک امریکا’ رکھنے کا انتظامی حکمنامہ جاری

ویڈیو

پمز سانحہ، سیکریٹری ہیلتھ ماضی کے ملزم، بے ایل اے کی دہشتگرد خواتین پر انعام

امریکی سی آئی اے چیف کے خفیہ دورۂ ماسکو پر دُنیا میں ہلچل، روس کو تباہ کن نتائج کی دھمکی

نیپال: زلزلہ یا تباہی کا نیا روپ؟ 5.2 شدت کے جھٹکے کی خوفناک سچائی سامنے آگئی

کالم / تجزیہ

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ