اسلام آباد پولیس کی کارروائی، شہری کے قاتل کو گرفتار کرلیا

منگل 28 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے شہری کو بے دردی سے قتل کرکے اس کی نعش ویرانے میں پھینکنے والے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گزشتہ رات شہری کو قتل کرکے اس کی مسخ شدہ لاش کو ویرانے میں پھینکنے والے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے، وفاقی پولیس کے تحقیق کاروں نے ہیومن انٹیلیجنس کے ذریعے خطرناک ملزم کو گرفتار کیا، ملزم کو  6 گھنٹے کے قلیل وقت میں گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، 24 گھنٹوں میں سینکڑوں ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق ملزم نے شواہد نہیں چھوڑے تھے لیکن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا اور اسلام آباد سے فرار ہوتے گرفتار کرلیا، ملزم نے شہری کو بے دردی سے قتل کیا اور نعش مسخ کرکے ویرانے میں پھینک دی تھی، گرفتار ملزم کی شناخت تنویر حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس پی رورل زون کاظم نقوی کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات میں ملوث دیگر ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا، ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہریوں کے لیے بڑا ریلیف، اسلام آباد پولیس کی مصالحتی کمیٹیاں ازسرنو فعال

کاظم نقوی نے ملزم کی قلیل وقت میں گرفتاری  پر پولیس ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم، تشدد اور قتل کے واقعات کے انسداد کے لیے اسلام آباد پولیس بلا تفریق کارروائیاں عمل میں لارہی ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے 25 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

برطانیہ میں سالمونیلا پھیلنے کا خدشہ، علامات، علاج اور بچاؤ کے طریقے

امریکی یونیورسٹیوں کی غیرملکی طلبہ کو 15 ستمبر سے قبل امریکا واپس پہنچنے کی ہدایت

معاشی تنہائی یا عالمی معیشت میں شمولیت، امریکا کا ایران کو سخت پیغام

اسلام آباد کے قریب ہزار سال پرانے گکھڑ دور کے تاریخی مقامات سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے

ویڈیو

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

جیل رولز کسی بھی قیدی کو پرائیویٹ اسپتال سے علاج کی اجازت نہیں دیتے: سینیئر وکلا

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار