زہرہ عامر ڈراما سیریل ’بجو‘ میں بولڈ ڈریسنگ پر تنقید کا نشانہ

جمعرات 30 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بجو جیو ٹی وی پر نشر ہورہا ایک مقبول سیریل ہے جس کے ڈائریکر مظہر معین ہیں جبکہ اس کو تحریر جویریہ سعود نے کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ صبا قمر علیل، اسپتال سے جذباتی پیغام شیئر کردیا

اس ڈرامے کی کاسٹ میں جویریہ سعود، سکینہ خان، آریز احمد، ہشام خان، ثنا عسکری، عائشہ گل، شمائل خان اور زہرہ عامر شامل ہیں۔

اس کی کہانی ایک نافرمان اور ضدی بڑی بیٹی بجو کے گرد گھومتی ہے جو متعدد سماجی دباؤ کی وجہ سے شادی نہیں کر پاتی۔

حال ہی میں نشر ہونے والی اس سیریل کی 35 ویں قسط اپنی بولڈ ڈریسنگ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر سرخیوں میں ہے۔ اس میں اداکارہ زہرہ عامر نے اپنی شادی کی تقریب کے منظر میں ایک ساڑھی پہنی تھی جس کے بارے میں اکثریت کا خیال ہے کہ وہ خاصی بولڈ ڈریسنگ تھی۔سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ ڈراما بنانے والے ڈراموں کے ذریعے فحاشی کو بتدریج معمول پر لا رہے ہیں اور پاکستانی ڈراموں کے ناظرین ایسے مواد کے عادی ہوتے جا رہے ہیں اور چند برسوں بعد ان کی نظر میں کوئی معیوب بات نہیں رہے گی۔

مزید پڑھیے: ’متھیرا کو کورٹ لے کر جاؤں گا‘، چاہت فتح علی خان نے ویڈیو کی حقیقت بیان کردی

بہت سے لوگوں کا کہنا تھا کہ اداکاراؤں کو ڈراموں میں بولڈ لباس پہننے سے انکار کر دینا چاہیے۔شائقین کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈرامے اب بھارتی چینل اسٹار پلس کے مواد سے متاثر ہو رہے ہیں کیونکہ ان کے پاس پیش کرنے کے لیے مضبوط کہانیاں نہیں رہیں۔

مزید پڑھیں: راکھی ساونت کس پاکستانی اداکار سے شادی کرنے والی ہیں؟

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’کوئی لڑکی اپنے ویڈنگ ریسیپشن کے موقعے پر جسم ظاہر کرنے والا ایسا لباس نہیں پہنتی‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’اب امن ہونا چاہیے‘ صدر ٹرمپ کا حزب اللہ کو پیغام

ایرانی صدر کا خطے میں امن کے لیے پاکستان کی سفارتکاری کو خراج تحسین، علاقائی ممالک کے اتحاد پر زور

امریکی اداروں کو جدید اے آئی ماڈل تک رسائی دینے پر غور، سائبر سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے

امنِ عالم میں کردار: سابق فوجیوں کی تنظیم کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا مطالبہ

پاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں واپسی کی تیاری، آئی ایم ایف اجلاس میں حکمت عملی پیش کردی گئی

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘