’ہمارے ٹیلنٹڈ لڑکے نے امریکی خاتون کو فٹ پاتھ پر لاکر بٹھا دیا‘، کامران ٹیسوری کی ویڈیو وائرل

جمعہ 31 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریورابنس جو ان دنوں خبروں میں ہیں، ان کے بارے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی تبصرہ کیے بنا نہ رہ سکے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ ’لوگ امریکن پاسپورٹ لینے کے لیے وہاں جاتے ہیں لیکن ہمارے ٹیلنٹڈ لڑکے کو دیکھو کہ امریکن پاسپورٹ سمیت خاتون کو فٹ پاتھ پر لا کر بٹھا دیا‘۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی والے بڑے دل والے ہیں، لوگ امریکا جاتے ہیں اور ہم لوگوں کو یہاں بلاتے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی خاتون اونیجا پاکستان کیوں آئیں؟ اہم مقصد بتادیا

گورنر سندھ اور میئر کراچی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین کی جانب سے ان پر شدید تنقید کی گئی۔ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بے شرمی کی انتہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں اپنے ملک پر افسوس ہو رہا ہے کہ کیسے کیسے لوگ اس ملک پر حکومت کر رہے ہیں، ان کی ترجیحات دیکھیں۔ صارف نے کہا کہ ہم کیا تھے اور کہاں آ گئے ہیں۔

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ گورنر سندھ کو ایسا بیان دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔

ایک صارف کا کامران ٹیسوری کی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ بہت شرمناک رویہ ہے۔

جہاں کئی صارفین کامران ٹیسوری پر تنقید کرتے نظر آئے، وہیں چند صارفین کا کہنا تھا کہ مذاق کی بات کو سنجیدہ نہیں لیتے۔ باقی گورنر صاحب ایسی بات کبھی نہیں کرتے۔

واضح رہے کہ امریکا کی ریاست نیویارک سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ اونیجا اینڈریو رابنس کراچی کے رہائشی 19 سالہ ندال میمن سے سوشل میڈیا پر محبت میں مبتلا ہونے کے بعد کراچی پہنچی تھیں۔

والدین کی ناراضی پر نوجوان اس خاتون کو چکمہ دے کر غائب ہوا تو خاتون جو رقم لائی تھی، اس کی مدد سے کچھ دن گزارے اور پھر دربدر ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق 19 سالہ نوجوان شادی کے لیے راضی تھا تاہم گھر والوں نے قطعی انکار کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی خاتون اونیجا کا حکومت سے ایک لاکھ ڈالر کا مطالبہ، مستقبل کے ارادے بھی بتادیے

میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے اونیجا کا کہنا تھا کہ وہ پیسوں کے لیے شادی نہیں کرتی کیونکہ پیسہ کچھ نہیں ہے۔

’میرے پاس پیسہ ہے اور یہاں سب کے پاس پیسہ ہے۔‘

اونیجا نے بتایا کہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہیں لیکن ابھی تک ان کے بچے نہیں ہیں، ’ہم نے یوٹاہ میں آن لائن شادی کی تھی۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں