خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 10 خوارج ہلاک

جمعہ 31 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا میں 30 اور 31 جنوری کو میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 10 خوارج ماردےے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن، 27 دہشتگرد ہلاک کردیے

آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کھلاچی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے دوران دستوں نے خوارج کے مقام پر مؤثر طریقے سے کام کیا اور نتیجے میں 4 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔

ضلع شمالی وزیرستان میں 4 مختلف مقابلوں میں دتہ خیل، حسن خیل، غلام خان اور میر علی میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران 6 خوارج ہلاک ہوگئے۔

مزید پڑھیے: خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 7 خوارج ہلاک

مارے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جو ان علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی سرگرم رہے تھے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے صفائی کی کارروائیاں کی جا رہی ہیں کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!