’میں ابھی تک کنواری ہوں، لوگ یہ بات ہضم نہیں کر پا رہے، ممتا کلکرنی

پیر 3 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی اداکارہ ممتا کلکرنی نے کہا ہے کہ میں ابھی تک کنواری ہوں اور لوگ اس بات کو ہضم نہیں کر پا رہے کیونکہ ان کے خیال میں، بالی ووڈ میں داخل ہونے کے لیے لوگ کچھ بھی کرتے ہیں، ہوسکتا ہے کہ لوگ ایسا کریں اور وہ پیسے کے لیے بالی ووڈ میں داخل ہوں لیکن میرے معاملے میں ایسا نہیں تھا۔

رجت شرما کی میزبانی میں مشہور ٹی شو ’آپ کی عدالت‘ میں حالیہ انٹرویو میں ممتا کلکرنی نے متنازع فوٹو شوٹ کے بارے میں بات کی اور انکشاف کیا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو وہ نویں جماعت میں تھیں، انہوں نے وضاحت کی کہ اسٹار ڈسٹ میگزین کی ٹیم نے انہیں ہالی ووڈ اداکارہ ڈیمی مور کی ایک تصویر دکھائی تھی اور انہیں یہ تصویر فحش نہیں لگی تھی۔

مزید پڑھیں: بیباک اداکارہ ممتا کلکرنی خواجہ سراؤں کی سنیاسی بن گئیں

ممتا نے مزید بتایا کہ میں نے اس وقت بھی یہ بیان دیا تھا کہ میں ابھی تک کنواری ہوں اور لوگ اس بات کو ہضم نہیں کر پا رہے تھے کیونکہ ان کے خیال میں، بالی ووڈ میں داخل ہونے کے لیے لوگ کچھ بھی کرتے ہیں، ہو سکتا ہے کہ لوگ ایسا کریں اور وہ پیسے کے لیے بالی ووڈ میں داخل ہوں، لیکن میرے معاملے میں ایسا نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے والد 35 سال تک ٹرانسپورٹ کمشنر رہے تھے۔ چونکہ مجھے جنسیت کے بارے میں کچھ بھی علم نہیں تھا، اس لیے میں ننگی تصویر کو فحش نہیں سمجھتی تھی۔ اگر آپ جنسی طور پر بیدار نہیں ہیں، تو آپ ننگی تصویر کو فحاشی سے نہیں جوڑیں گے۔

مزید پڑھیں: ممتا کلکرنی 25 برس بعد ممبئی کیوں آئیں، اداکارہ نے وجہ بتا دی

جب ان سے ان گانوں کے بارے میں پوچھا گیا جن میں انہوں نے پرفارم کیا تھا تو ممتا کلکرنی نے وضاحت کی کہ ایک آرٹسٹ کے طور پر وہ کبھی بھی گانوں کے بول پر توجہ نہیں دیتیں، بلکہ صرف ڈانس اسٹیپس پر توجہ دیتی تھیں۔ مادھوری ڈکشت یا کسی اور کی طرح، ڈانسرز کے طور پر، ہم بول یا لائنز نہیں سنتے، ہماری پوری توجہ صرف ڈانس اسٹیپس پر ہوتی ہے۔

ممتا کلکرنی کے کیریئر کی سب سے زیادہ بڑی الجھن ان کا مشہور ٹاپ لیس فوٹو شوٹ تھا، جس نے پورے ملک میں بحث کا آغاز کیا تھا۔ فوٹو شوٹ نہ صرف ان کی ذاتی زندگی بلکہ پوری فلم انڈسٹری اور میڈیا میں ایک سنسنی بن گیا تھا۔ ممتا نے اس حوالے سے کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ان کی عمر کم تھی اور وہ زیادہ تجربہ نہیں رکھتی تھیں۔ انہیں یہ سب کچھ سمجھنے کا وقت نہیں ملا تھا اور ان کے ذہن میں صرف اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے کی خواہش تھی۔

ممتا کلکرنی دسمبر 2024 میں طویل مدت کے بعد بھارت لوٹی ہیں اور اس وقت سے خبروں میں اِن ہیں۔ انہیں گزشتہ ماہ مہا کمبھ میلہ میں کِنر اکھاڑہ کی ’مہامنڈلیشور‘  کے طور پر نامزد کیا گیا تھا لیکن کچھ ہی دنوں بعد انہیں اس عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہمیں اپنی ٹیم پر اعتماد، ایک آدھ میچ کی ہار پر ناراض نہیں ہونا چاہیے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

رچرڈ گرینیل کے پاکستانی سیاسی رہنماؤں سے متعلق بیانات پر سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کو بریفنگ

پلیئر آف دی منتھ: پاکستان اور بھارت دونوں پیچھے، ویسٹ انڈین واریکن بازی جیت گئے

پاکستان اور یو اے ای کا دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

کراچی میں ڈمپر و ٹینکرز جلائے جانے کے واقعات، وزیر داخلہ سندھ کا سخت نوٹس

ویڈیو

سوات کے مشہور وائٹ پیلس کی تعمیر میں تاج محل میں استعمال ہونے والے ماربل کا استعمال

عمران خان کا آرمی چیف کو تیسرا خط لکھنے کا فیصلہ، سپریم کورٹ میں نئے ججز کا تقرر

پاکستان کے دیہاتی بہن بھائی نے اٹلی کی معروف یونیورسٹی کی اسکالرشپ کیسے حاصل کی؟

کالم / تجزیہ

خدا کی لاٹھی اور اندھے کا لٹھ

چابہار پر امریکی پابندیاں، پاکستان کے لیے نئے امکانات

فلسطین اور کشمیر: قبضے، جبر اور عالمی سیاست کی مشترکہ کہانی