قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 35 ہزار سفید اور سبز نئی کرسیاں شائقین کرکٹ کے لیے نصب کر دی گئی ہیں۔ جدید ایل ای ڈی لائٹس، اسمارٹ سیکیورٹی سسٹم بھی انسٹال کردیا گیا ہے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) باکس سمیت وی آئی پیز باکسز بھی تیار ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: سہ ملکی سیریز، چیمپیئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کے لیے روانہ
7 فروری بروز جمعہ کو وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے جبکہ 8 فروری کو سہ ملکی کرکٹ سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نئے تیار شدہ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔