فیک نیوز پھیلانے پر مسلم لیگ ن کی اپنی رکن اسمبلی پیکا ایکٹ کی زد میں آگئیں

جمعہ 7 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کچھ عرصہ قبل ایک نابالغ بچی کے اغوا اور اس کے ساتھ مبینہ زیادتی کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ اس واقعہ کا مقدمہ لاہور کے تھانے فیصل ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا اور واقعہ میں ملوث ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔ 21 جنوری کو عدالت نے  ملزمان کی دراخوست پر سماعت کرتے ہوئے ملزمان کی ضمانت منسوخ کردی تھی۔ تاہم، پالیمانی سیکریٹری برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور سونیا عاشر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے یہ خبر پوسٹ کی کہ ملزمان کو سزا ہوگئی ہے، ملزمان کو سزا ہونے میں پنجاب حکومت اور وزیر اعلی پنجاب کو کریڈٹ جاتا ہے کہ زیادتی کا شکار ہونے والی بچی کو انصاف مل گیا ہے۔

یہ پوسٹ جب بچی کے والدین نے دیکھی تو انہوں نے فیک نیوز پھیلانے پر پیکا قانون کے تحت ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروا دی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نابالغ بیٹی اغوا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنی، جس کے خلاف مقدمہ لاہور کے تھانے فیصل ٹاؤن میں درج ہے، گزشتہ ماہ 21 تاریخ کو عدالت نے ملزمان کی ضمانت کی درخواست منسوخ کی لیکن سونیا عاشر نے 2 فروری کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی کہ ملزمان کو سزا ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: سرکاری اسپتال میں سوئپر کی 5 سالہ بچی سے زیادتی

درخواست میں مزید کہا گیا کہ خاتون رکن اسمبلی نے اپنی پوسٹ میں ملزمان کو ملنے والی ’جعلی سزا‘ کا کریڈیٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو دیا، پارلیمانی سیکریٹری کی جانب سے پھیلائی جانے والی یہ خبر مکمل فیک نیوز تھی جو زیر سماعت مقدمے پر برے طرح سے اثرانداز ہوئی ہے لہٰذا سونیا عاشر کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا جائے۔

متاثرہ بچی کی والدہ نے مقدمے کے اندراج کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھی خط بھجوایا ہے، جس میں یہی مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اقلیتی رکن اسمبلی سونیا عاشر فیک نیوز پھیلانے میں ملوث پائی گئی ہے، لہٰذا اس کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق، حکومت اس معاملے کو دیکھ رہی ہے، مکمل جانچ پڑتال کے بعد اس دراخوست پر کارروائی کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک ترکیہ عدالتی تعاون میں پیشرفت، پاکستانی جوڈیشل وفد کا استنبول کا اہم دورہ

ثبوت نہ کوئی گواہ، پولیس نے شوہر کے قتل میں ملوث بیوی اور اس کے خاندان کو کیسے بے نقاب کیا؟

’پروجیکٹ فریڈم‘ کی عارضی معطلی خطے میں کشیدگی کم کرنے کی سمت ایک اہم اور بروقت قدم ہے ، وزیر اعظم شہباز شریف

کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں: حکومتی اقدامات پر شہریوں کی رائے

کراچی میں شدید گرمی کی لہر: کن احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے؟

ویڈیو

کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں: حکومتی اقدامات پر شہریوں کی رائے

کراچی میں شدید گرمی کی لہر: کن احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے؟

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی