ریاض، میں  آئی ٹی کی بین الاقوامی نمائش  ’لیپ‘ کا دوسرا دن کیسا رہا؟

پیر 10 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں  آئی ٹی کی بین الاقوامی نمائش  ’لیپ‘ 2025 کا دوسرا دن مزید جوش، جدت اور حیران کن انکشافات سے بھرپور رہا۔ جہاں پہلے دن عالمی ٹیکنالوجی ماہرین نے مستقبل کی راہیں متعین کیں، وہیں آج ایونٹ میں مصنوعی ذہانت، بائیوٹیک، اسپیس ٹیک اور اسمارٹ سٹیز کے میدان میں انقلابی پیشرفت متعارف کروائی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ریاض میں لیپ 2025 کا آغاز، دنیا بھر سے ٹیکنالوجی ماہرین کی شرکت

 جدید ترین روبوٹس، خودکار گاڑیاں اور ذہانت سے بھرپور سافٹ ویئرز ہر کسی کی توجہ کا مرکز بنے رہے، اسٹارٹ اپ زون میں نوجوان کاروباریوں نے اپنی اختراعات پیش کیں، جبکہ سرمایہ کاروں اور انٹرپرینیورز کے درمیان نتیجہ خیز ملاقاتیں ہوئیں۔

    

 سعودی وژن 2030 کے تحت ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے عزم کو مزید تقویت ملی، ریاض اب محض مشرق وسطیٰ کا نہیں بلکہ عالمی سطح پر ٹیکنالوجی کی قیادت سنبھالنے والا مرکز بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں آئی ٹی کی بین الاقوامی نمائش لیپ کا آغاز

یاد رہے کہ سعودی عرب میں آئی ٹی کی بین الاقوامی نمائش لیپ کا آغاز گزشتہ روز شروع ہوئی تھی، جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے 1800 سے زائد کمپنیوں کی جانب سے اسٹالز لگائے گئے ہیں۔

 پاکستانی پویلین کا افتتاح وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کیا، پاکستان سے 80 کمپنیوں نے اسٹالز لگائے ہیں جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

کانفرنس میں مصنوعی ذہانت، انٹرنیٹ آف تھنگز، بگ ڈیٹا، بائیوٹیک، اور بلیک چین جیسی جدید ٹیکنالوجیز پر روشنی ڈالی جائے گی، جبکہ دنیا کے نامور ماہرین ان شعبوں میں ہونے والی پیشرفت اور ان کے اثرات پر گفتگو کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں جدید ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا ایونٹ ’لیپ 2025‘

اس کے علاوہ لیپ 2025 میں مختلف ورکشاپس، سیمینارز اور پینل ڈسکشنز کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے، جہاں نئی اختراعات اور ٹیکنالوجی کے میدان میں آنے والے چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟