اسپیکر پنجاب اسمبلی نے عمران خان کا آرمی چیف کو خط ’ترلے کی آخری حد‘ قرار دیدیا

جمعہ 14 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان  کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا آرمی چیف کو خط لکھنے کا مطلب پنجابی میں بتایا جائے تو وہ ترلے کرنے کی آخری حد ہے۔

پنجاب اسمبلی احاطہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خط کا مفصل جواب وصول کنندہ کی جانب سےآچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان 3 سال فوج کے خلاف رہے، اب مدد مانگ رہے ہیں، ملک احمد خان

’جن کو خط لکھا گیاانہوں نے کہاکہ میں اس خط کو پڑھوں گا بھی نہیں اور ویسے ہی وزیراعظم کو بھیج دوں گا، اگر خط وصول کنندہ نہیں پڑھیں گے تو وزیر اعظم بھی نہیں پڑھیں گے۔‘

ملک محمد احمد خان کے مطابق یہ خط انہی خطوط کی ایک کڑی ہے، جب ان کی صوبوں میں حکومت تھی اور وزیر خزانہ شوکت ترین ملک کو ڈیفالٹ کروانے پر تلے ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی رہائی کے لیے اسلام آباد کے سومنات پر چوتھا حملہ ہوگا، ملک احمد خان

’ماضی میں ان  کی پہلے بھی کوشش رہی کہ ملک ڈیفالٹ کا شکار ہوجائے، ان کا ایجنڈا صرف ایک تھا کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے، وہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام، عدالتوں میں تقسیم اور معاشی عدم استحکام لانا چاہتے تھے۔‘

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ معزز جج صاحبان کا سابق وزیر اعظم کو گھر بھیجنے کی صورتحال سب کے سامنے ہے، کس طرح جج صاحبان نے 184 تین کو 58 ٹو بی کے ساتھ مکس کیا۔

مزید پڑھیں:26 ویں ترمیم آئین کو درست سمت ڈالنے کے لیے پہلا قدم ہے، ملک احمد خان

ملک محمد احمد خان کے مطابق آج پوری دنیا میں ٹیرف ریٹ پر بات ہورہی ہے، بھارتی وزیر اعظم امریکا میں بیٹھے ٹریڈ ٹیرف پر بات کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی اور ان کے ساتھیوں کا ایجنڈا کیا ہے۔

’عمرایوب جو آئی ایم ایف کو خط لکھ رہے ہیں اس کی کیا وجوہات ہیں کہ پیادے دوبارہ شروع ہو گئے ہیں جبکہ معاشی اشاریے درست سمت میں جانا شروع ہو گئے ہیں۔‘

تحریک التوا پر تذبذب کا شکار

اسپیکر ملک محمد احمد خان نے محکموں کے سامنے بے بسی کا اعتراف کرلیا، اپوزیشن کے نکتہ اعتراض پر تحریک التوائے کار کے معاملہ پر اسپیکر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر خود بھی تذبذب کا شکار ہوں۔

آئین میں کیسے ترمیم کی جائے اور اس کی درستگی کیسے ہوگی، تحریک التوا روزانہ نہیں بلکہ بہت اہم نوعیت کے معاملہ پر آنی چاہیے، اگر بہت اہم معاملہ ہوتو پھر اسمبلی کارروائی کو معطل کردیا جائے اس پر بحث سے قرارداد لاکر حل تلاش کیاجائے۔

ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ تحریک التوائے کار کامعاملہ اصلاحات کمیٹی میں لے کر گئے تو کمیٹی میں اپوزیشن ارکان کو بھی بلاکر لائحہ عمل طے کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تاریخ کا دھارا روکا نہیں جا سکتا، تائیوان کا چین میں مکمل انضمام ہو کر رہے گا، صدر شی جن پنگ کا اعلان

پاکستان نے اپنا معدنی خزانہ کھول دیا، ریکوڈک سے ریفائننگ تک دنیا سرمایہ کاری کر رہی ہے

واٹس ایپ بزنس سے متعلق غلط معلومات فراہم کرنے پر میٹا کو برطانیہ میں 4 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ جرمانہ

منرلز انویسٹمنٹ فورم کا آغاز، معدنی وسائل سے عوام کو معاشی فوائد پہنچانا اولین ترجیح ہے، اسحاق ڈار کا خطاب

بیرسٹر گوہر کی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل شاہ محمود قریشی سے ملاقات

ویڈیو

سینئر اینکر وجیہ ثانی اسٹریٹ کرائمز اور سندھ حکومت کی کارکردگی پر پھٹ پڑے

عمران خان مذاکرات کے حامی ہیں، انہوں نے بات چیت بند کرنے کا نہیں کہا، لطیف کھوسہ

پیٹرول سستا، سفر مہنگا! کرائے کم نہ ہوئے، عوام پریشان

کالم / تجزیہ

فلسفہ وغیرہ !

جے یو آئی تحریک انصاف کے راستے پر؟

پانچ سوال، جو امریکا کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے